وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لوکاین  26 -  آئی این ایس سدرشنی نے امریکہ کے شہر نیویارک میں بندرگاہ پر اپنا قیام کامیابی سے مکمل کر لیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 4:55PM by PIB Delhi

آئی این ایس سدرشنی نے 8 جولائی 2026 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں اپنے بندرگاہی قیام کا کامیابی سے اختتام کیا، جو جاری لوکاین 2026 بین البحری مہم کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ اس دورے کے دوران جہاز نے بھارت کے شاندار سمندری  ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک اور ثقافتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی بحریہ کی 10 ماہ پر مشتمل بین البحری تعیناتی کے تحت، بھارت میں تیار کردہ تین مستولوں والے بادبانی جہاز آئی این ایس سدرشنی نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی انٹرنیشنل نیول ریویو 250 اور سیل 4تھ 250 تقریبات میں بھارت کی نمائندگی کی۔ اس دورے کی نمایاں جھلک پریڈ آف سیل میں شرکت تھی، جس کے دوران جہاز نے مجسمۂ آزادی اور دریائے ہڈسن کے کنارے سے گزرتے ہوئے بھارتی قومی پرچم سربلند رکھا اور دنیا بھر سے آئے بڑے بادبانی اور جنگی بحری جہازوں کے ہمراہ اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا۔

بروکلین میں قیام کے دوران آئی این ایس سدرشنی نے بھارت کے ایک تیرتے ہوئے سفیر کا کردار ادا کیا اور ایک ہزار سے زائد زائرین، جن میں بھارتی نژاد افراد، مقامی شہری اور بحری امور سے دلچسپی رکھنے والے افراد شامل تھے، کا خیرمقدم کیا۔ مہمانوں کو بھارتی بحریہ کی بادبانی تربیت کی روایات اور بھارت کے بھرپور بحری ورثے سے آگاہ کیا گیا۔

جہاز پر متعدد معزز شخصیات نے بھی آمد کی، جن میں نیویارک میں بھارت کے قونصل جنرل بنے سریکانت پردھان اور اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ پرواتھانینی ہریش شامل تھے۔ انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور بھارت کے بحری ورثے کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی و بحری روابط کو مضبوط بنانے میں جہاز کے کردار کو سراہا۔

جہاز پر منعقدہ ایک سرکاری عشائیے میں سینئر سفارت کاروں، فوجی حکام اور دیگر ممتاز مہمانوں نے شرکت کی، جس نے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کیا۔

تمام طے شدہ سرگرمیوں کی کامیاب تکمیل کے بعد آئی این ایس سدرشنی نیویارک کی بندرگاہ سے بوسٹن کے لیے روانہ ہو گیا، جہاں وہ آئندہ سیل بوسٹن 2026 تقریبات میں شرکت کرے گا۔ لوکاین 2026 مہم کے تحت یہ جہاز سمندروں کے پار بھارتی بحریہ کے دوستی، بحری تعاون اور خیرسگالی کے پیغام کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(8)IXAP.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(2)K5BO.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(3)RRJM.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(6)2WHN.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)(1)ZE71.jpeg

 

********

ش ح ۔  ت ف۔  ت ا

U. No.9765


(रिलीज़ आईडी: 2282975) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali , Tamil