زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
تمل ناڈو کے کسانوں کیلئے بڑی راحت: مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کھوپرا اور توتاپوری آم کی سرکاری خریداری کی منظوری دے دی ہے
تمل ناڈو کے لیے 87,226 میٹرک ٹن کھوپرا اور 96,879 میٹرک ٹن توتاپوری آم کی سرکاری خریداری کی منظوری
تمل ناڈو کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: مرکز نے بڑے پیمانے پر کھوپرا اور توتاپوری آم کی سرکاری خریداری کا اعلان کر دیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2026 9:01PM by PIB Delhi
کسانوں کے مفاد میں مرکزی حکومت نے ایک اور بڑا مثبت فیصلہ کیا ہے۔حکومت ہند نے تمل ناڈو کے کسانوں سے کھوپرا اور توتاپوری کی سرکاری خرید کی منظور ی دے دی ہے۔ زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس خریداری کی منظوری دی ہے، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے اور وہ بازار میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مجبوری میں کم داموں پر فصل فروخت کرنے سے محفوظ رہیں۔
تمل ناڈو حکومت کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کی بنیاد پر مرکز نے سال 2026 کے دوران کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی منظوری کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 87,226 میٹرک ٹن کھوپرا خریدا جائے گا، جس میں 87,000 میٹرک ٹن ملنگ کھوپرا اور 226 میٹرک ٹن بال کھوپرا شامل ہے۔
یہ پوری خریداری کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قیمت امدادی اسکیم کے تحت کی جائے گی۔ منظور شدہ خریداری کی مجموعی ایم ایس پی مالیت 1,049.16 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
اس فیصلے سے تمل ناڈو کے کھوپرا پیدا کرنے والے کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ ملنے کی توقع ہے اور بازار میں قیمتیں گرنے کی صورت میں انہیں مجبوری میں کم داموں پر فروخت کرنے سے تحفظ حاصل ہوگا۔ ایم ایس پی پر یقینی خریداری سے کسانوں کی آمدنی کو زیادہ تحفظ ملے گا اور ان کا یہ اعتماد بھی مضبوط ہوگا کہ حکومت مقررہ امدادی قیمت پر ان کی پیداواری اشیاء کو خریدنے کے لیے تیار ہے۔
کسانوں کو ایک اور بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے سال 2026 کے دوران تمل ناڈو میں 96,879 میٹرک ٹن توتاپوری آم کی خریداری کی بھی منظوری دے دی ہے، جو بازار میں استحکام کے لیے مداخلتی اسکیم (ایم آئی ایس) کے تحت کی جائے گی۔
یہ خریداری مارکیٹ مداخلتی اسکیم کے تحت انجام دی جائے گی، جس کے لیے مارکیٹ میں دخل اندازیوں سے متعلق قیمت 1,545.41 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد توتاپوری آم کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی مناسب اور منافع بخش قیمت دلانا اور بازار میں اچانک قیمتیں گرنے کی صورت میں انہیں نقصان پر فروخت کرنے سے بچانا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کی آمدنی محفوظ رہے گی اور انہیں اپنی پیداوار کا بہتر معاوضہ حاصل ہوگا۔
کھوپرا اور توتاپوری آم دونوں کی بڑے پیمانے پر خریداری کی منظوری، نیز کھوپرا کے لیے 1,049.16 کروڑ روپے سے زائد کی ایم ایس پی پر مبنی امداد، تمل ناڈو کے کسانوں کے لیے بڑی راحت ثابت ہوگی۔ اس نوعیت کے اقدامات کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور زرعی شعبے پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
*****
) ش ح – ع ح –ج ا)
U.No. 9738
(रिलीज़ आईडी: 2282695)
आगंतुक पटल : 8