نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور صفدر جنگ اسپورٹ انجری سینٹر نے اسپورٹس سائنس اور ایتھلیٹ کیئر کو مضبوط بنانے کی غرض سے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
معیاری کھیلوں کا مستقبل اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن کے درمیان بلارکاوٹ تال میل پر منحصر ہے: سکریٹری (اسپورٹس) جناب ہری رنجن راؤ
یہ اشتراک سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ، ایتھلیٹوں پر مرتکز اور عالمی مسابقتی کھیل کود کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے
یہ مفاہمتی عرضداشت کھیل کود کے ایک سرکردہ ملک کے طور پر بھارت کی کھیلو انڈیا، ٹی او پی ایس اور وکست بھارت @ 2047 جیسی پہل قدمیوں کو حمایت فراہم کرتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2026 8:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی| 10 جولائی، 2026: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے ماتحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ماتحت صفدر جنگ اسپورٹس انجری سینٹر (ایس آئی سی) نے آج ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد اسپورٹس سائنس، اسپورٹس میڈیسن، ایتھلیٹوں کی بازآبادکاری، تحقیق، اختراع، تعلیم اور صلاحیت سازی میں اشتراک کو مضبوط کرنا ہے۔
اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت، بنیادی ڈھانچے اور سائنسی صلاحیتوں کو یکجا کرکے ایک مربوط فریم ورک تیار کرنا ہے تاکہ بھارتی ایتھلیٹوں اور کھیل کود کے عملے کو جامع تعاون فراہم کیا جا سکے۔

یہ اشتراک شواہد پر مبنی اسپورٹس سائنس اور طبی طور طریقوں کو فروغ دے گا، کثیر الضابطہ تحقیق میں سہولت فراہم کرے گا، ایتھلیٹوں کے زخمی ہونے سے بچاؤ کے نظام، ان کی بازآبادی کو مضبوطی فراہم کرے گا اور سائنسی اقدامات کے ذریعہ کارکردگی میں بہتری لانے میں مدد کرے گا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے سکریٹری (اسپورٹس) جناب ہری رنجن راؤ، اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پنیہ سلیلا شری واستو کی موجودگی میں اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے۔
ایس اے آئی کی جانب سے اسپورٹس سائنس ڈویژن (جسے پہلے این سی ایس ایس آر کے نام سے جانا جاتا تھا) کے اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بیبھو کلیان نائک اور ایس آئی سی کی جانب سے صفدر جنگ اسپورٹ انجری سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دیپک جوشی نے اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب راؤ نے کہا، ’’معیاری کھیلوں کا مستقبل اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن کے بلارکاوٹ تال میل پر منحصر ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایم او یو ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرتا ہے جو مشترکہ تحقیق، سائنسی اختراع، ایتھلیٹوں کی نگرانی اور بازآبادکاری کو فروغ دے گا، اور بالآخر بھارتی ایتھلیٹوں کے لیے ایک عالمی درجے کا معاون ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔
اس سلسلے میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے محترمہ سلیلا نے کہا، ’’اسپورٹس میڈیسن اور اسپورٹس سائنس ایتھلیٹوں کی صحت اور کارکردگی کے ناگزیر عوامل بن چکے ہیں۔ یہ شراکت داری دونوں وزارتوں کی ساجھا عہد بستگی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد زخمی ہونے سے بچاؤ کے مضبوط نظام، طبی نگہداشت، بازآبادکاری اور سائنسی تحقیق کے نظام کی تیاری کے لیے اسپورٹس سائنس کے ماہرین کے ساتھ طبی عمدگی کو مربوط کرنا ہے، جس سے ملک بھر کے ایتھلیٹوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘
بریگیڈیئر نائک نے اس بارے میں کہا، ’’یہ شراکت داری کثیر الضابطہ تحقیق، معیاری طبی اور اسپورٹس سائنس کے پروٹوکول، علم کے تبادلے اور جدید ایتھلیٹ کھیل کود خدمات میں سہولت فراہم کرے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اداروں کی قوتوں کو یکجا کرکے ، ہم پائیدار سائنسی حل تیار کر سکیں گے جو راست طور پر ایتھلیٹوں کی بہتر کارکردگی اور ایتھلیٹوں کی طویل المدت صحت کی شکل میں نظر آئیں گے۔
پروفیسر جوشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، ’’یہ شراکت داری ملک بھر میں ایتھلیٹوں کے فائدے کے لیے تحقیق، تعلیم، بازآبادکاری اور شواہد پر مبنی اسپورٹس میڈیسن کے نظام کو مزید مضبوط کرے گی۔‘‘
یہ مفاہمتی عرضداشت اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن میں بھارت کی دو سرکردہ تنظیموں کے درمیان ادارہ جاتی اشتراک کے معاملے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ اشتراک سائنسی طور پر بااختیار، ایتھلیٹوں پر مرتکز اور عالمی مسابقتی اسپورٹنگ ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے حکومت ہند کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
یہ اشتراک کھیلو انڈیا اور ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) جیسی اہم پہل قدمیوں کی حمایت کرتا ہے، ساتھ ہی بھارت کو کھیلوں کا ایک سرکردہ ملک بنانے کے لیے وکست بھارت @2047 کے تحت ملک کی طویل المدت خواہش کی بھی حمایت کرتا ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ تحقیق، اختراع، صلاحیت سازی اور شواہد پر مبنی ایتھلیٹوں کی نگہداشت کو فروغ دے کر، یہ شراکت داری بھارت کے اعلیٰ کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرے گی اور اولمپک اور پیرالمپک گیمس سمیت مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ملک کی تیاریوں میں بہتری لائے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9729
(रिलीज़ आईडी: 2282646)
आगंतुक पटल : 6