کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور کوسٹا ریکا کے درمیان پہلی مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی (جے ای ٹی سی او) کی میٹنگ


بھارت اور کوسٹا ریکا نے اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا؛ دوطرفہ تجارت بڑھ کر 391 ملین امریکی ڈالر ہو گئی

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 9:45PM by PIB Delhi

بھارت-کوسٹا ریکا مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی(جے ای ٹی سی او) کا پہلی میٹنگ 6-7 جولائی 2026 کو ورچوئل (آن لائن) طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت بھارت کی جانب سے وزارتِ تجارت و صنعت کے محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ومل آنند اور جمہوریہ کوسٹا ریکا کی جانب سے غیرملکی تجارت کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ایڈریانا کاسٹرو نے کی۔

میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا، اپنے اپنے تجارتی و سرمایہ کاری کے ضابطوں پر تبادلہ خیال کیا اور 26-2025 میں دوطرفہ تجارتی حجم کے تقریباً 391 ملین امریکی ڈالر تک پہنچنے والی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔

دونوں فریق نے اپنے اپنے معیارات، ایکریڈیشن، سرٹیفیکیشن اور ریگولیٹری فریم ورک  کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔ ساتھ ہی، تجارت کو آسان بنانے اور تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے معیارات کی تیاری، مطابقت کی جانچ ، غذائی تحفظ، ادویات کی ریگولیشن اور برآمدی تصدیق جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا۔

بھارت نے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اجاگر کیا اور فارماسیوٹیکلز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور اختراع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کی نشاندہی کی۔ دوسری طرف، کوسٹا ریکا کے فریق نے سینٹرل امریکن ٹریڈ انٹیگریشن سسٹم اور علاقائی تجارتی مذاکرات میں اپنے تجربات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

بھارت اور کوسٹا ریکا کے درمیان اقتصادی تعاون پر ہونے والے معاہدے (ایم او یو) کے تحت قائم کردہ ’جیٹکو‘(جے ای ٹی سی او)، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لینے، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک بنیادی ادارہ جاتی نظام  کے طور پر کام کرتا ہے۔

دونوں فریق بزنس ٹو بزنس  رابطوں کو مضبوط کرنے، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری حکام اور صنعتوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنے پر متفق ہوئے۔ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مخصوص شعبوں  میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ’جیٹکو‘ کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔   ش ب۔ع ن)

U. No. 9697


(रिलीज़ आईडी: 2282366) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी