قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن نے کرناٹک کے بنگلورو میں کانکنی کے دوران گرینائٹ کی ایک بڑی چٹان گرنے سے 7 مزدوروں کی موت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کا از خود نوٹس لیا ہے
مبینہ طور پر اس حادثہ سے کانکنی کے مالک کی لاپروائی اور غفلت کا پتہ چلتا ہے
کمیشن نے کرناٹک کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2026 1:33PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 2 جولائی 2026 کو کرناٹک کے بنگلورو میں ایک کان میں گرینائٹ کی ایک بڑی چٹان گرنے سے کم از کم سات نقل مکانی کرنے والے مزدور ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ کان کے مالک کی مبینہ لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے وقت تقریباً 16 مزدور کان میں کام کر رہے تھے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ اسی لئے کمیشن نے کرناٹک حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.9604
(रिलीज़ आईडी: 2281626)
आगंतुक पटल : 13