قانون اور انصاف کی وزارت
قانون و انصاف کی وزارت نے ’ ریفارمز اُتسو اور چنتن شیوِر 2026‘ کواختتام تک پہنچایا؛ قانونی اور قانون سازی سے متعلق اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے ’سنکلپ پتر‘ جاری
प्रविष्टि तिथि:
05 JUL 2026 11:30PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے قانون سازی کے محکمے اور محکمۂ قانونی امور نے مشترکہ طور پر 4 اور 5 جولائی 2026 کو راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں واقع پُرسکون مقام گیان سروور میں دو روزہ ’’ریفارمز اُتسو اور چنتن شیوِر 2026‘‘ کا انعقاد کیا۔
قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے 4 جولائی 2026 کو ریفارمز اُتسو اور چنتن شیوِر کا افتتاح کیا اور دونوں محکموں کے سینئر افسران اور شرکاء سے خطاب کیا۔اُتسو اور شیوِر میں جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور عوام دوست قانونی نظام کی تشکیل کے مقصد سے قانونی، قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزیرِ قانون نے اس کامیاب انعقاد پر دونوں محکموں کو مبارکباد پیش کی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے وزارت کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیں، اہم قانونی، قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کریں اور بھارت کے قانونی و قانون سازی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مستقبل پر مبنی ایک جامع لائحۂ عمل مرتب کریں۔اپنے خطاب میں قانون سازی کے محکمے اور محکمۂ قانونی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر راجیو منی نے وزارت کے اس وژن کو اجاگر کیا کہ ایک ایسا مؤثر، آسان رسائی والا اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ قانونی نظام قائم کیا جائے جو بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دے اور ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے قومی وژن کی تکمیل میں مؤثر کردار ادا کرے۔
قانون سازی کے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر منوج کمار نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کے مرکزی موضوع، اہداف اور دونوں محکموں کے لیے متوقع نتائج سے آگاہ کیا۔پروگرام کے دوران مختلف موضوعاتی اجلاس اور خصوصی تبادلۂ خیال کی نشستیں منعقد کی گئیں، جن میں قانونی نظم و نسق، قانون سازی میں اصلاحات، ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت کو اپنانے، ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی، ادارہ جاتی استحکام اور صلاحیت سازی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ قانون سازی کے محکمے اور محکمۂ قانونی امور کے سینئر افسران نے ان مباحث میں بھرپور حصہ لیا اور طرزِ حکمرانی کو مزید مؤثر بنانے، قانون سازی اور قانونی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پورے قانونی نظام میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل اصلاحات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔
ان مباحث کا اختتام ایک جامع وژن دستاویز کی تیاری پر ہوا، جس میں وزارت کے لیے ٹھوس اصلاحاتی تجاویز، ادارہ جاتی استحکام سے متعلق سفارشات اور ان پر عمل درآمد کے لیے قابلِ عمل اقدامات شامل کیے گئے۔
اختتامی اجلاس میں قانون سازی کے محکمے اور محکمۂ قانونی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر راجیو مانی نے ’’ریفارمز اُتسو اور چنتن شیوِر 2026‘‘ کے نتائج کو ’’سنکلپ پتر‘‘کی صورت میں جاری کیا، جس میں دو روزہ چنتن شیوِر کے دوران سامنے آنے والے اجتماعی عزم اور اصلاحاتی ایجنڈے کو جامع انداز میں پیش کیا گیا۔
سنکلپ پتر
ریفارمز اُتسو اور چنتن شیوِر کے اختتام پر
ہم، قانون سازی کے محکمے اور محکمۂ قانونی امور کے افسران، قانون و انصاف کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال کی موجودگی میں، یہ پُرعزم اور پُرخلوص عہد کرتے ہیں کہ:
-
ہم، ایک ترقی یافتہ بھارت @ 2047 کے اہداف میں تعاون دینے کی اپنی تمام کوششوں میں آئین، قانون کی حکمرانی اور دیانتداری اور عوامی خدمت کے اعلیٰ ترین معیاروں کو برقرار رکھیں گے۔
-
ہم پیشہ ورانہ قابلیت، جدت طرازی اور مسلسل سیکھنے کے جذبے کے ذریعے قانونی اور قانون سازی کی حکمرانی میں عمدگی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
-
ہم قوانین اور قانونی عمل کو آسان، واضح، قابل رسائی اور شہریوں پر مبنی بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔
-
ہم قانون سازی کے مسودے اور قانونی حکمرانی کے لیے معیار، مستقل مزاجی اور ثبوت پر مبنی نقطہ نظر فراہم کریں گے۔
-
ہم مستقبل کے لیے تیار اداروں کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹولز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ذمہ داری سے استعمال کریں گے۔
-
ہم اجتماعی عمدگی کی جستجو کے ذریعے خود شناسی، اصلاح اور تعاون کے کلچر کو فروغ دیں گے۔
-
ایک ساتھ مل کر، ہم دیانتداری، لگن اور مقصد کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
جئے ہند۔
مزید برآں، عزت مآب وزیر نے دونوں محکموں کے تمام افسران کو ’ریفارمز اتسو اور چنتن شیوِر 2026‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی اور ایک جدید، قانونی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کے لیے وزارت کے متعلقہ محکموں کے لیے ویژنری اصلاحاتی ایجنڈا تیار کرنے میں ان کی فعال شرکت، نتیجہ خیز بات چیت اور اجتماعی کوششوں کی تعریف کی۔
’ریفارمز اتسو اور چنتن شیوِر 2026‘ ’ترقی یافتہ بھارت @ 2047‘ کے ویژن کے مطابق بھارت کے قانونی اور قانون سازی کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے جدت، شفافیت، ادارہ جاتی عمدگی اور باہمی تعاون پر مبنی پالیسی سازی کے لیے وزارت قانون و انصاف کی مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 9590
(रिलीज़ आईडी: 2281459)
आगंतुक पटल : 4