وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مارشل آف دی ایئر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کا ساتواں ایڈیشن

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 4:33PM by PIB Delhi

مارشل آف دی ایئر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا ساتواں ایڈیشن 23 جون سے 03 جولائی 2026 تک امت  سنگھ بخشی ہاکی اسٹیڈیم، ایئر فورس اسٹیشن جالاہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب 03 جولائی 2026 کو صبح 07:30 بجے منعقد کی گئی۔ ایئر مارشل سیتھے پلی شری نواس, ایئر آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف، ٹریننگ کمانڈ نے تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔محترمہ  بلجیت کور، بھارتی فیلڈ ہاکی کھلاڑی، اور جناب پی آر  سری جیش, اولمپئن اور بھارتی فیلڈ ہاکی کھلاڑی، اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

فائنل میچ بھارتی  فضائیہ(انڈین ایئر فورس) اور بھارتی بحریہ (انڈین نیوی) کے درمیان کھیلا گیا۔ انڈین ایئر فورس ہاکی ٹیم نے یہ فائنل میچ 2-1 گولز سے جیت لیا۔سارجنٹ آنند لاکرہ (ایئر فورس) کو مین آف دی میچ جبکہ اے جی وی (ایس) آگیال پال (ایئر فورس) کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو تمغے اور ٹرافیاں پیش کی گئیں، جبکہ انعامی رقم کے طور پر بالترتیب 10,00,000 روپے اور 8,00,000 روپے بھی دیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(1)GI9C.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo433BH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)ZKLR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3(1)C5UU.jpeg

*****

ش ح۔ ش ت۔ ر ب


(रिलीज़ आईडी: 2280862) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी