قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت قانون و انصاف کاماؤنٹ آبو میں ’اصلاحات اُتسو اور چنتن شور 2026‘کے انعقاد کا فیصلہ

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 5:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ امور قانون اور قانون سازی کے محکمہ کے مشترکہ کوششوں سے 4 اور 5 جولائی 2026 کو راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں واقع گیان سروور، برہما کماریز ہیڈکوارٹر میں ’اصلاحات اُتسو اور چنتن شور 2026‘کا انعقاد کیا جائے گا۔

دو روزہ پروگرام کا مقصد وزارت کی اہم کامیابیوں کا جائزہ لینا، قانونی اور ادارہ جاتی اصلاحات کو اجاگر کرنا اور وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق ایک جدید، مؤثر اور شہری پر مرکوز قانونی نظام کی تشکیل کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور و خوض کرنا ہے۔ اس پروگرام میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس میں وزارت کی جانب سے ایک مؤثر، ٹیکنالوجی پر مبنی اور شہری  پرمرکوز قانونی نظام کا وژن پیش کیا جائے گا۔ پروگرام میں قانونی حکمرانی، متبادل تنازعاتی تصفیہ(اے ڈی آر)، قانون سازی میں اصلاحات، ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات، صلاحیت سازی اور انتظامی عمدگی جیسے موضوعات پر موضوعاتی پریزنٹیشنز اور تبادلۂ خیال کے سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ان مباحث کا مقصد خیالات کا تبادلہ، عملی اصلاحات کی نشاندہی اور حکمرانی و عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

توقع ہے کہ چنتن شور کے نتیجے میں ایک ویژن دستاویز، اصلاحات سے متعلق تجاویز، ادارہ جاتی بہتری کے لیے سفارشات، ڈیجیٹل تبدیلی کا روڈ میپ، اور وزارتوں میں عمل درآمد کے لیے قلیل اور درمیانی مدت کے عملی اقدامات تیار کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں محکمہ امور قانون اور قانون سازی کے محکمے کے سینئر افسران اور اہلکار شرکت کریں گے، جس سے یہ تبادلۂ خیال، باہمی تعاون اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم اسٹیج بن جائے گا۔

یہ تقریب جدت، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی عمدگی کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ توقع ہے کہ یہ وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق ایک شفاف، مؤثر اور مستقبل سے ہم آہنگ قانونی و قانون سازی کے نظام کی تشکیل کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔

********

) ش ح –   م ع ن-  ن ع )

U.No. 9525


(रिलीज़ आईडी: 2280842) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil