قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک آئی ٹی کمپنی کے کریچ (بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز) میں آیاؤں کی جانب سے چھوٹے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک کے واقعات کا از خود نوٹس لیا ہے


کمیشن نے اس معاملے پر کرناٹک کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 5:30PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک آئی ٹی کمپنی کے احاطے میں قائم کریچ میں آیاؤں  کی جانب سے چند چھوٹے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب چائلڈ ہیلپ لائن کے ایک اہلکار کو ایسے ویڈیوز موصول ہوئے جن میں کیمپس میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے اُن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی دکھائی گئی تھی جو والدین اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنے بچوں کو  اس فیسیلٹی میں چھوڑ جاتے ہیں۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبروں میں بیان کردہ مواد درست ثابت ہوتا ہے تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس لیے کمیشن نے کرناٹک کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 2 جولائی 2026 کو شائع ہوئی، ویڈیو میں مبینہ طور پر یہ دکھایا گیا کہ آیائیں  چھوٹے بچوں کو واشنگ مشین کے اندر رکھ رہی ہیں، ٹوائلٹ جٹ اسپرے کے ذریعے ان کے منہ میں پانی ڈال رہی ہیں، انہیں خاموش کرانے کے لیے ٹوائلٹس کے اندر بند کر رہی ہیں، زبردستی انہیں ویسٹرن طرز کے کموڈ پر بٹھا رہی ہیں، اور رونے پر خاموش رہنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔احتیاطی اقدام کے طور پر اس کریچ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

*****

ش ح۔ ش ت۔ ر ب


(रिलीज़ आईडी: 2280839) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada