وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے سی نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 52 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 4:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت منعقدہ دفاعی سازو سامان کی خریداری سے متعلق کونسل (ڈی اے سی) نے 3 جولائی 2026 کو مختلف دفاعی افواج کے لیے سازو سامان کی تجاویز کو اصولی منظوری(اے او این) دے دی، جس کی مجموعی تخمینہ لاگت تقریباً 52,000 کروڑ روپے ہے۔ہندوستانی فوج کے لیے اینٹی ڈرون الیکٹرانک وارفیئر سسٹم ‘آکاش ترنگ’، مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل(ایم پی اے ٹی جی ایم) سسٹمز، درمیانے فاصلےسے سطح سے فضا میں مار کرنے والا میزائل(ایم آر ایس اے ایم) ویپن سسٹم، ویری شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم(وی- ایس ایچ او آر اے ڈی ایس)، ٹینکوں کے لیے ایکٹو پروٹیکشن سسٹم اور جیٹ بیسڈ کَیمیکازے ڈرون سسٹم کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

آکاش ترنگ فوجی دستوں کو کسی بھی قسم کے یو اے وی سے مؤثرتحفظ فراہم کرے گا۔ ایم پی اے ٹی جی ایم پیدل فوج کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا تاکہ وہ دشمن کے مشینی خطرات کا مؤثر مقابلہ کر سکے۔ایم آر ایس اے ایم نظام مختلف اقسام کے فاصلے سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے خلاف درمیانی فاصلے کی فضائی دفاعی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

ملٹی اسپیکٹرل سینسنگ سے لیس وی-ایس ایچ او آر اے ڈی ایس ہندوستانی فوج کی جوابی اقدامات کی مزاحمت اور مؤثریت کو مزید بہتر بنائے گا۔ ایکٹو پروٹیکشن سسٹم ٹینکوں کے دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر ان کی لچک میں اضافہ کرے گا۔ جیٹ بیسڈ کامیکازے ڈرونز بہتر الیکٹرانک وارفیئر صلاحیت کے ساتھ زیادہ مہلکیت اور بقا فراہم کرتے ہیں، جبکہ یہ لاگت کے لحاظ سے بھی کفایتی  اور مؤثر ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے لیے ملٹی انفلوئنس گراؤنڈ مائن(ایم آئی جی ایم) نیول شپ بورن بغیر پائلٹ والےفضائی نظام(این ایس یو اے ایس) اور الیکٹرک پروپلشن سسٹم کے لیے لینڈ بیسڈ ٹیسٹنگ فیسلٹی(ایل بی ٹی ایف) کی خریداری کومنظوری دی گئی۔ ایم آئی جی ایم دشمن کی آزاد نقل و حرکت کو ختم کرے گا۔این ایس یو اے ایس جدید سینسرز سے لیس ہے ،جوہندوستانی بحریہ کو صورتحال سے باخبررہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ایل بی ٹی ایف ہندوستانی بحری اثاثوں کے موٹرز اور متعلقہ پروپلشن سسٹمز(حرکی نظامات) کی جانچ کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

ہندوستانی فضائیہ کے لیے فکسڈ ونگ بیسڈ ہائی ایلیٹیوڈ پیسو سیٹلائٹ(ایف ڈبلیو-ایچ اے پی ایس) ور دیگر تجاویز کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ ایف ڈبلیو-ایچ اے پی ایس ہندوستانی فضائیہ کے لیے مستقل انٹیلیجنس، نگرانی و جاسوسی(آئی ایس آر)، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریموٹ سینسنگ کے فرائض انجام دے گا۔

*****

) ش ح –   م ع ن-  ن ع )

U.No. 9512


(रिलीज़ आईडी: 2280761) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil