مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے آسام ایل ایس اے کے تحت ریاست آسام کے ضلع ڈبروگڑھ اور تنسکیا میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 12:25PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے اپریل 2026 کے دوران آسام لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت ریاست آسام کے ڈبروگڑھ اور تنسکیا اضلاع میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ(آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ان ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا) کے حقیقی وقت میں معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی مختلف ٹی ایس پیز کی کارکردگی کو خدمات کے معیار (کیو او ایس) کے اہم اشاریوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر) ، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) ، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کارکردگی وغیرہ کی بنیاد پر جانچتا ہے۔ بعد ازاں یہ نتائج عوام کے لیے شائع کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب مل سکے۔

ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ مختلف ماحول، جیسے شہری علاقوں، ہاٹ اسپاٹس، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ میں تمام ٹی ایس پیز کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس عمل کے دوران تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2 جی، 3 جی، 4جی اور 5 جی نیٹ ورکس پر حقیقی وقت میں وائس اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر سسٹمز کی مدد سے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 13 اپریل 2026 سے 17 اپریل 2026 کے دوران آسام لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت ریاست آسام میں 374.5 کلومیٹر شہری ڈرائیو ٹیسٹ، 13 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 2.2 کلومیٹر واک ٹیسٹ انجام دیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، کولکاتہ کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کیے گئے علاقوں اور راستوں پر ٹیسٹ کے انعقاد کے دن اور وقت کے دوران ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ:  ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی جائزہ پیش کرتا ہے، جس میں شہری ڈرائیو، مختلف آپریٹرز کے درمیان کالنگ ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کے مقامات کو نقشے میں دی گئی علامات کے مطابق دکھایا گیا ہے۔

 

 

جانچے گئے اہم معیارات

  1. کوریج گیپ: ان نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2 جی/ 3 جی/ 4 جی/ 5جی)  کے لیے مقررہ کم از کم سگنل صلاحیت سے کم سگنل ریکارڈ کیا گیا۔
  2. وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) ، کال ڈراپ ریٹ (ڈی سی آر) ، کال سیٹ اپ کا وقت، کال سائلنس ریٹ، آواز کا معیار (ایم او ایس) ۔
  3. کال سائلنس انسٹینس: کال کے دوران پیش آنے والے کال سائلنس کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپٹ، لیٹنسی، جِٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ۔

ڈبروگڑھ اور تنسکیا اضلاع میں اہم اشاریوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:

  1. کوریج گیپ: آٹو سلیکشن موڈ (2 جی / 3 جی/ 4 جی/ 5جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد مجموعی نمونوں کے مقابلے میں ایئرٹیل کے لیے 2760/63534، بی ایس این ایل کے لیے 12888/59776، آر جے آئی ایل کے لیے 4181/59698 اور وی آئی ایل کے لیے 12475/62440 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال ڈراپ: کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/447، بی ایس این ایل کے لیے 144/501، آر جے آئی ایل کے لیے 2/446 اور وی آئی ایل کے لیے 11/445 رہی۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. کال سائلنس کے واقعات: تین سیکنڈ سے زائد دورانیے کے کال سائلنس کے واقعات، مجموعی قائم شدہ کالوں کے مقابلے میں ایئرٹیل کے لیے 7/441، بی ایس این ایل کے لیے 18/384، آر جے آئی ایل کے لیے 10/432 اور وی آئی ایل کے لیے 9/389 ریکارڈ کیے گئے۔ کال سائلنس کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھروپٹ:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5 جی / 4جی) کے لیے 116.52 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4 جی / 2 جی) کے لیے 9.81 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5 جی / 4جی) کے لیے 225.08 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی / 4 جی/ 2 جی) کے لیے 27.27 ایم بز پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھروپٹ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5 جی / 4 جی) کے لیے 26.18 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4 جی / 2 جی) کے لیے 5.71 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5 جی / 4 جی)  کے لیے 16.19 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی / 4 جی/ 2 جی)  کے لیے 7.37 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھروپٹ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منسلک نقشے میں سرخ نقطے   پر کلک کرکے کال ڈراپ اور کال سائلنس کے مقامات دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے دوران کیے گئے راستوں اور علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. شہر: شہری ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران ڈبروگڑھ ہوائی اڈہ، ڈبروجن، بوئیراگیموتھ، مارواڑی پٹی، امولاپٹی، بور بروآہ، چرنگ گاؤں، نج کھنیکر گاؤں، ہالاگوری گاؤں، نہرکٹیا، چلاکاتاکی نمبر 2، جالونی ناوہالیا، دولیاجن نمبر 1، گیلی پنگ، بوربل گاؤں نمبر 2، پووائی فاریسٹ ولیج، لیڈو، ڈگبوئی، اُلٹاپول، لاجوم گاؤں نمبر 1، ٹیپک ٹی ای 101 ایف ایس، ڈوم ڈوما، ماکوم، تنسکیا اور میریلی پتھر وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
  2. ہاٹ اسپاٹ: مستقل  صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل ہاٹ اسپاٹ مقامات کا احاطہ کیا گیا:(i) کول ہیریٹیج پارک اینڈ میوزیم، مارگریٹا۔(ii) ڈبروگڑھ ریلوے اسٹیشن۔(iii) ڈبروگڑھ یونیورسٹی۔(iv) ڈگبوئی کالج، ڈگبوئی۔(v) ضلع و سیشن جج عدالت، ڈبروگڑھ۔(vi) ضلع جوڈیشیل کورٹ ، بورگوری، تنسکیا۔(vii) دولیاجن کالج، نمبر 1، دولیا، دولیاجن۔(viii) دولیاجن نیو بس اسٹینڈ، ہوکوتا، دولیاجن، آئل ٹاؤن۔(ix) ڈبروگڑھ ہیڈ پوسٹ آفس، آر کے بی پاتھ، ڈبروگڑھ۔(x) آئی او سی ایل ڈگبوئی ریفائنری مین گیٹ، آئی او سی ایل اے او ڈی پرائیویٹ روڈ، ڈگبوئی۔(xi) ٹاٹا اسپتال اور ریسرچ سینٹر، کھیلاباڑی باغان گاؤں۔(xii) تنسکیا ضلع ہیڈ پوسٹ آفس، تھانہ روڈ، صدر پولیس اسٹیشن کے سامنے، تنسکیا۔(xiii) تنسکیا میڈیکل کالج اور اسپتال، لوہاری بنگالی گاؤں۔
  3. واک ٹیسٹ: 13 سے 16 اپریل 2026 کے دوران کیے گئے واک ٹیسٹ میں درج ذیل مقامات کا احاطہ کیا گیا، تاکہ بھیڑ بھاڑ والے پیدل چلنے کے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔(i) آسام میڈیکل کالج اور اسپتال، ڈبروگڑھ۔(ii) نیو تنسکیا جنکشن ریلوے اسٹیشن، تنسکیا۔(iii) تنسکیا سول اسپتال، سیکٹر 1، بردولوئی نگر، تنسکیا۔

اس آئی ڈی ٹی کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کے ساتھ ضروری کارروائی کے لیے شیئر کر دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ مزید وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.kolkata@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے کولکاتہ علاقائی دفتر سے فون نمبر +91-33-22361401  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Click here to see Annexure

 

******

ش ح۔ ش ب۔م الف

U. No. 9502


(रिलीज़ आईडी: 2280718) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Tamil