مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے اوڈیشہ ایل ایس اے کے اضلاع گنجم، گجپتی اور رائے گڑھ کے شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کی جانچ کی

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 6:36PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے عام صارفین کی معلومات کے لیے اوڈیشہ لائسنس یافتہ سروس ایریا کے اضلاع گنجم، گجپتی اور رائے گڑھ کے شہروں میں کیے گئے ‘‘آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ’ کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ یہ ٹیسٹ اپریل 2026 کے مہینے کے دوران کیے گئے تھے۔ اس ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے دی جانے والی موبائل نیٹ ورک سروسز (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے اصل وقت (ریل ٹائم) کے معیار کی جانچ اور تصدیق کرنا ہے۔اس جانچ کے دوران، ٹرائی نیٹ ورک کی کارکردگی کے اہم معیارات کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے جیسے کہ: نیٹ ورک کوریج (پہنچ) کال ڈراپ کی شرح (دورانِ گفتگو کال کٹ جانا) کال ملنے کی کامیابی کی شرح (کال ملنے کی کامیابی) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپلوڈ کی رفتار۔ان نتائج کو بعد میں شائع کیا جاتا ہے تاکہ صارفین باخبر رہیں اور کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب ملے۔

یہ ڈرائیو ٹیسٹ اس طرح تیار کیے گئے ہیں کہ مختلف ماحول جیسے شہروں، زیادہ رش والے مقامات (ہاٹ اسپاٹس) اور عوامی ٹرانسپورٹ کے مراکز وغیرہ میں تمام کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی کارکردگی کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس قسم کی ٹیسٹنگ میں تمام کمپنیوں کے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ٹو-جی (2جی)، تھری-جی (3جی)، فور-جی (4جی) اور فائیو-جی (5جی) نیٹ ورکس پر لائیو انٹرنیٹ اور کال سیشنز قائم کیے جاتے ہیں۔ اس کام کے لیے کئی جدید ترین موبائل ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر سسٹمز کے ذریعے ان سیشنز کی اسی وقت نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے، اوڈیشہ سروس ایریا کے اضلاع گنجم، گجپتی اور رائے گڑھ میں 23 اپریل 2026 سے 25 اپریل 2026 کے دوران 446 کلومیٹر کے شہری راستوں اور 8 اہم مقامات (ہاٹ اسپاٹس) پر یہ ٹیسٹ کیے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے حیدرآباد کے علاقائی دفتر جیکی نگرانی میں کیے گئے۔ اس رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج صرف ٹیسٹ کے دن اور وقت پر، اس مخصوص علاقے یا راستے پر کمپنیوں کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ:درج ذیل نقشہ ٹیسٹ کیے گئے راستوں کا ایک مجموعی جائزہ فراہم کرتا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق شہری ڈرائیو، مختلف کمپنیوں کے درمیان کالنگ جی، اہم مقامات اور پیدل چل کر کیے گئے ٹیسٹ کی نشاندہی کی گئی ہے:۔

جانچے گئے اہم معیارات

  1. کوریج گیپ- ایسے نمونوں  کا تناسب جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی یا 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم پائی گئی۔
  2. وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح ، ڈراپ کال ریٹ ، کال ملنے کا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح، اور آواز کا معیار(ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران تین سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے پیش آنے والے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، لیٹنسی ، جِٹر اور پیکٹ ڈراپ ریٹ۔

حیدرآباد میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:

الف) کوریج گیپ:آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر صوتی جانچ کے دوران مشاہدہ کردہ سگنل کی طاقت - جمع کیے گئے کل نمونوں میں سے ناقص سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد کے طور پر ماپا گیا، جو کہ ایئرٹیل کے لیے 5648/37277، بی ایس این ایل کے لیے 14768/35428، آر6428/84284جے آئی ایل کے لیے تھا۔ 4976/44323 اور وی آئی ایل کے لیے یہ 3910/17533 تھا۔ کوریج گیپ کے بارے میں معلومات ساتھ والے نقشے میں دی گئی ہے۔

(ii) اسی ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران محدود سروس (یعنی کوئی کوریج نہیں) والے نمونوں کی تعداد کل نمونوں کے مقابلے میں درج ذیل رہی: ایئرٹیل: 6939 / 37277، بی ایس این ایل: 4807 / 35428، آر جے آئی ایل: 975 / 44323، وی آئی ایل: 13448 / 17533،ان مقامات کی تفصیلات بھی ضمیمہ میں شامل نقشے میں دی گئی ہیں۔

(ب) ڈراپ کالز:کامیابی سے ہونے والی کالوں میں سے منقطع (ڈراپ) ہونے والی کالوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل: 10 / 325، بی ایس این ایل: 33 / 308، آر جے آئی ایل: 7 / 406، وی آئی ایل: 0 / 156،ڈراپ کال والے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات:تین سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے واقعات کی تعداد، کامیابی سے ہونے والی کل کالوں کے مقابلے میں، درج ذیل رہی: ایئرٹیل: 23 / 340، بی ایس این ایل: 14 / 212، آر جے آئی ایل: 14 / 385، وی آئی ایل: 17 / 137،ان مقامات کی تفصیلات بھی ضمیمہ میں شامل نقشے میں موجود ہیں۔

(د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار

(i) مجموعی ڈاؤن لوڈ رفتار:اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ درج ذیل ریکارڈ کی گئی، ایئرٹیل (5جی/4جی): 81.74 ایم بی پی ایس فی سکنڈ، بی ایس این ایل (3جی): 6.71 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی): 186.07 ایم بی پی ایس، وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی): 17.91 ایم بی پی ایس۔ڈاؤن لوڈ رفتار کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(ii)ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی طور پر): ایئرٹیل (5G/4G) کے لیے اوسط اپ لوڈ کی رفتار 18.09 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (3G) کے لیے 3.54 ایم بی پی ایس ، آرجے آئی ایل(5G/4G) کے لیے 13.46 ایم بی پی ایس ، اور وی آئی ایل 5G/4G/2G کے لیے 9.63 ایم بی پی ایس تھی۔ اپ لوڈ تھرو پٹ سے متعلق تفصیلات ساتھ والے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔ڈراپ کالز اور کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کو ساتھ والے نقشے پر سرخ نقطوں پر کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی ڈ ٹی کے دوران کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ اور سروے کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

شامل شہر اور علاقے

ضلع گنجام: گنجام، چھتر پور، ارجیا پلی، گوپال پور، برہم پور، چکیتی، پاتراپور، جراڈا، پڈاماری، ڈینگاؤسٹا اور ڈگاپہانڈی وغیرہ۔

ضلع گجاپتی: اُپّالادا، پارلاکھیمنڈی، کوریگام، کاشی نگر، بیریکوٹا، موہنا، چندراگیری، جیرانگو، مہندرگڑا اور لوہاگوڈی وغیرہ۔

ضلع رائے گڑھ: گنوپور، کُجینڈری، گوموڈا، پدماپور، اَکھوسنگی، کیندوگوڈا، مہندرگڑا، لوہاگوڈی، پڈاماری، ڈینگاؤسٹا اور ڈگاپہانڈی وغیرہ۔

اہم مقامات (ہاٹ اسپاٹس):1. گنجام ریلوے اسٹیشن2. گوپال پور بیچ3. گنوپور بس اسٹینڈ4. مارکیٹ اسٹریٹ، پارلاکھیمنڈی5. موہنا مارکیٹ6. پارلاکھیمنڈی بس اسٹینڈ7. آر اُدیہ گیری مارکیٹ8. رایاگڑا مارکیٹ

اس  آزادانہ  ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پیز) کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی سطح پر ضروری کارروائی کر سکیں۔

آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹی آر اے آئی  کی ویب سائٹ [www.trai. ov.in](http://www.trai. ov.in) پر دستیاب ہیں۔

کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے [adv.hyderabad@trai.جیov.in](mailto:adv.hyderabad@trai. ov.in) پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر سے فون نمبر 040-23000761 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ

کوریج گیپ - ڈرائیو ٹیسٹ روٹ کے ساتھ آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں آواز کی جانچ کے دوران، سگنل کی کوریج کم از کم مخصوص سگنل کی طاقت سے نیچے پائی گئی، جیسا کہ:

Parameter

AIRTEL

BSNL

RJIL

VIL

Total Number of Samples captured on Drive test route

37277

35424

44323

17533

Number of Samples having poor signal strength

5648

14768

4976

3910

Number of Samples having limited service (No Coverage)

6939

4807

975

13448

Note: Signal strength has been considered poor if it falls below −110 dBm for 5G & 4G, −90 dBm for 3G, and −85 dBm for 2G.

 

Coverage Gap observed

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02182941W5X9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02182952MLP5.png

Note: Plot is based on Dynamic Drive Test results only.

 

  1. Dropped Calls - The TSP-wise details of dropped calls in auto-selection mode (5G/ 4G/ 3G/ 2G) are as below:

Parameter

AIRTEL

BSNL

RJIL

VIL

Number of successful Calls Established

325

308

406

156

Number of dropped Calls

10

33

7

0

 

Locations of Dropped Calls

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02183023Y1MR.png

 

Note: Dropped calls locations are shown in red colour and which can be clicked to know the exact location (latitude and longitude) on the map.

  1. Call Silence Instance - The TSP-wise details of Call silence instance in Auto-selection mode (5G/4G) are as below:

Parameter

AIRTEL

BSNL

RJIL

VIL

Call Established

(within service provider network)

340

212

385

137

Number of silences calls for >3 Sec

13

10

12

11

Total number of silence instances for >3 Sec

23

14

14

17

Locations of Call Silence Instance

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02183032BV12.png

Note: Call silence instances are shown in red colour and which can be clicked to know the exact location (latitude and longitude) on the map.

  1. Data Download and Upload throughput: The TSP-wise details of Average Download (DL) and Upload (UL) throughput against declared typical DL/UL Throughput for month, in Auto-selection mode (5G/4G/3G/2G) are as below:

 

  1. Download Throughput

Parameter

Measured in

AIRTEL

(upto 5G)

BSNL

(upto 4G)

RJIL

(upto 5G)

VIL

(upto 4G)

Typical Download throughput declared by TSP

(Mbits/s)

12.77

6.49

15.00

15.00

Average Download Throughput measured during IDT

(Mbits/s)

81.74

6.71

186.07

17.91

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02183041TOIG.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-021830509S5S.png

Note: Plot is based on Dynamic Drive Test results only.

 

  1. Upload Throughput

Parameter

Measured in

AIRTEL

(upto 5G)

BSNL

(upto 4G)

RJIL

(upto 5G)

VIL

(upto 4G)

Typical upload throughput declared by TSP

(Mbits/s)

2.08

5.04

7.00

8.00

Average Upload Throughput measured during IDT

(Mbits/s)

18.09

3.54

13.46

9.63

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02183103TLXN.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-07-02183114JR3K.png

Note: Plot is based on Dynamic Drive Test results only.

 

ش ح۔ ع ح۔ ج

Uno-9498


(रिलीज़ आईडी: 2280660) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Urdu , हिन्दी , Tamil