کوئلے کی وزارت
جون 2026 میں مخصوص اورکمرشل کوئلہ کانوں کی پیداوار اور سپلائی میں اضافہ
प्रविष्टि तिथि:
02 JUL 2026 2:59PM by PIB Delhi
بھارت میں مخصوص اور کمرشل کوئلہ کانوں کے شعبے نے جون 2026 میں بھی ترقی کی رفتار برقرار رکھی، جہاں کوئلے کی پیداوار اور سپلائی دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2026-27 کے جون 2026 میں ان کانوں سے 17.88 ملین ٹن کوئلہ نکالا گیا، جبکہ 18.55 ملین ٹن کوئلہ مختلف صارفین کو بھیجا گیا۔جون 2025 کے مقابلے میں، جب پیداوار 15.56 ملین ٹن تھی، جون 2026 میں کوئلے کی پیداوار میں 14.9 فیصد کااضافہ ہوا۔
مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون 2026) کے دوران مجموعی کوئلہ پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں کوئلے کی سپلائی بھی سال بہ سال 1.70 فیصد بڑھ گئی۔
یہ کارکردگی کوئلہ کانوں کے بہتر انتظام، صلاحیت کے مؤثر استعمال اور پیداوار کی بہتر منصوبہ بندی کی عکاسی کرتی ہے۔
جاری کردہ گراف میں جون 2026 تک کوئلے کی پیداوار اور سپلائی (ملین ٹن میں) کے رجحان کو دکھایا گیا ہے۔
مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (Q1) کی اہم کامیابیاں
مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں مخصوص اور کمرشل کوئلہ کانوں کے شعبے نے مسلسل ترقی کا مظاہرہ کیا۔ مالی سال 2024-25 سے 2026-27 کے درمیان پہلی سہ ماہی کے دوران ان کانوں کی کوئلہ پیداوار میں اوسط سالانہ شرح نمو تقریباً 10.7 فیصد رہی، جو ملک میں کوئلے کی مقامی پیداوار میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
اس سہ ماہی کے دوران ارتن دھیرولی اور بکرم نامی تین نئی کوئلہ کانوں سے پیداوار کا آغاز کیا گیا۔ ان تینوں کانوں کی مجموعی سالانہ پیداواری صلاحیت 7.51 ملین ٹن ہے۔
ان کانوں کے فعال ہونے سے ملک میں کوئلے کی مقامی دستیابی میں اضافہ ہوگا، سپلائی کا نظام مزید مضبوط ہوگا اور توانائی و صنعتی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، جس سے گھریلو معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
خاص طور پر ارتن کوکنگ کول بلاک سے پیداوار کا آغاز اہم پیش رفت ہے، کیونکہ کوکنگ کول اسٹیل بنانے کے لیے بنیادی خام مال ہے۔ اس کان سے مقامی کوکنگ کول کی دستیابی بڑھے گی، جس سے اسٹیل صنعت کو فائدہ ہوگا اور درآمدی کوکنگ کول پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارتِ کوئلہ کے مطابق اس شعبے کی کامیابی حکومت کی مؤثر پالیسیوں، ضابطہ جاتی سہولتوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعاون کا نتیجہ ہے۔ ان اقدامات سے کانوں کو بروقت منظوری ملی، پیداواری صلاحیت کے بہتر استعمال کو فروغ ملا اور مخصوص و کمرشل کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور سپلائی میں مزید بہتری آئی۔
****
ش ح۔ م ع۔ ج
uno- 9457
(रिलीज़ आईडी: 2280395)
आगंतुक पटल : 8