قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کےانسانی حقوق کے قومی کمیشن نےمغربی بنگال کے کولکاتامیں ایک زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں کم از کم 5 مزدوروں کے ہلاک ہونےاور تقریباً 20 افراد کے زخمی ہونے کی خبرہے
مبینہ طور پر عمارت کےناقص نقشے کے منظور کیے جانے کےسبب یہ المناک حادثہ پیش آیا
مذکورہ کمیشن نے اس معاملے پر مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری، کولکاتا پولیس کمشنر اور میونسپل کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
توقع ہے کہ اس رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو دیے گئے معاوضےکی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی
प्रविष्टि तिथि:
02 JUL 2026 3:02PM by PIB Delhi
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 24 جون 2026 کو مغربی بنگال کے کولکاتا ضلع کے تراتالا علاقے میں ایک زیرِ تعمیر گودام کی عمارت کے گرنے سے کم از کم 5 مزدور ہلاک اورتقریباً20 دیگر زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق، تقریباً 12 سے 15 افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ منظور شدہ عمارت کا نقشہ مبینہ طور پرناقص تھا، جس کے سبب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
کمیشن نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ اگر خبر کی رپورٹ کی معلومات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے معاملات کواٹھاتی ہے۔ لہٰذاکمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری، کولکاتا پولیس کمشنر اور میونسپل کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔یہ رپورٹ تحقیقات کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو دیے گئے معاوضے (اگر کوئی دیا گیا ہو) کی تفصیلات بھی شامل کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 25 جون 2026 کو شائع ہوئی، تقریباً 40 مزدور اس تعمیراتی مقام پر کام کر رہے تھے جب زیرِ تعمیر گودام کی لوہے کی ساخت میں کنکریٹ ڈالنے کے دوران اچانک وہ حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں کئی مزدور ملبے نیچے دب گئے تھے۔
***
ش ح ۔ش م۔اش ق
U. No. 9458
(रिलीज़ आईडी: 2280320)
आगंतुक पटल : 12