وزارت دفاع
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان نے یکم جولائی 2026 کو جنوبی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کی ذمہ داری سنبھال لی
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 8:09PM by PIB Delhi
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان، اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے سرفراز، نے یکم جولائی 2026 کو جنوبی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ اس موقع پر جنوبی فضائی کمان کے ہیڈکوارٹر میں انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان کو 16 دسمبر 1989 کو ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے شعبے میں کمیشن ملا تھا۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ہائر ایئر کمانڈ کورس کے فارغ التحصیل ہیں اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز، لندن (برطانیہ) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پائلٹ اٹیک انسٹرکٹر بھی ہیں اور اپاچی، مگ-21، جیگوار، مگ-29، ایس یو-30 اور رافیل سمیت مختلف طیاروں پر 3,000 گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ رکھتے ہیں۔
تقریباً 4 دہائیوں پر محیط اپنے شاندار عسکری کیریئر کے دوران ایئر مارشل نے ایک لڑاکا اسکواڈرن کی کمان سنبھالی اور ایک اہم لڑاکا فضائی اڈے کے ایئر آفیسر کمانڈنگ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے متعدد اہم کمان اور اسٹاف ذمہ داریاں نبھائیں، جن میں ایئر ڈیفنس کمانڈر اور ایک فضائی کمان میں سینئر آفیسر اِن چارج ایڈمنسٹریشن کے عہدے شامل ہیں۔
فضائیہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر میں انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز – جارحانہ کارروائیاں) اور ڈائریکٹر جنرل (ویپن سسٹمز) کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ موجودہ تقرری سے قبل وہ مغربی فضائی کمان میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کے منصب پر فائز تھے، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ عسکری کارروائیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی امتیازی اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔
ایئر مارشل جسویر سنگھ مان نے ایئر مارشل منیش کھنہ، اُتم یُدھ سیوا میڈل، اَتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے سرفراز، کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جو قوم کی تقریباً چار دہائیوں تک امتیازی خدمات انجام دینے کے بعد 30 جون 2026 کو سبکدوش ہوئے۔
(1)9EF8.jpeg)
(1)U98M.jpeg)
(1)CR06.jpeg)
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9437
(रिलीज़ आईडी: 2280179)
आगंतुक पटल : 12