بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اننتم ہائی ویز ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی) کے ذریعے سات ایس پی وی کی شیئر ہولڈنگ کے حصول اور بلڈ انڈیا انفرا اسٹرکچر فنڈ (بی آئی آئی ایف) دلیپ بلڈکون اور ڈی بی ایل انفرا وینچرز کے لیے آئی این وی آئی ٹی کے یونٹوں کے اجرا سے متعلق مجوزہ انضمام  کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 01 JUL 2026 6:18PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے   اس مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اَننتم ہائی ویز ٹرسٹ کی جانب سے سات ایس پی ویز  کے حصص کے حصول اور انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری ٹرسٹ کی اکائیوں کے اجراء کا معاملہ شامل ہے، جو بلڈ انڈیا انفرا اسٹرکچر فنڈ، دلیپ بلڈکون لمیٹڈ اور ڈی بی ایل انفرا وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری کی جائیں گی۔

مجوزہ معاملے کے تحت: (الف) اَننتم ہائی ویز ٹرسٹ سات ہدفی خصوصی مقصدی کمپنیوں کے حصص حاصل کرے گا، جن میں ڈي اے کے پیکیج اوّل ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ، بیتھ منگلا ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ، کٹرا ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ، رائے پور–وشاکھا پٹنم–سی جی-۲ ہائی ویز لمیٹڈ، بنگاروپالم گڈی پالا ہائی ویز لمیٹڈ، پونڈیان کُپّم ہائی ویز لمیٹڈ اور مہگاما–ہنس ڈیہا ہائی ویز لمیٹڈ شامل ہیں؛ اور (ب) انفراسٹرکچر سرمایہ کاری ٹرسٹ کی اکائیاں بلڈ انڈیا انفرا اسٹرکچر فنڈ، دلیپ بلڈکون لمیٹڈ اور ڈی بی ایل انفرا وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری کی جائیں گی۔

انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری ٹرسٹ کو ہندوستانی ٹرسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت ایک شراکتی، متعین اور ناقابل تنسیخ ٹرسٹ کے طور پر قائم کیا گیا ہے، اور یہ سیبی کے انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری ٹرسٹ ضوابط کے تحت انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

بلڈ انڈیا انفرا اسٹرکچر فنڈ (بی آئی آئی ایف) درجہ دوم کا ایک متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے، جو قرض اور/یا حصصِ سرمایہ، حصصِ سرمایہ سے منسلک مالیاتی آلات، ترجیحی حصص اور دیگر مجاز مالیاتی دستاویزات میں سرمایہ کاری کا انتظام، نفاذ اور ان کے تصرف کا کام انجام دیتا ہے، تاکہ قابلِ اطلاق قوانین اور ٹرسٹ دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاروں کو سرمایہ میں اضافے اور منافع کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈی بی ایل ایک عوامی فہرست شدہ کمپنی ہے، جس کے حصص قومی اسٹاک ایکسچینج اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں۔ یہ ہندوستان میں انجینئرنگ، خریداری، تعمیرات اور آپریشن و نگہداشت کے شعبے میں سرگرم کمپنی ہے، جو ملک بھر میں سڑکوں، آبپاشی، کان کنی، ہوائی اڈوں، خصوصی پُلوں، سرنگوں اور شہری ترقیاتی منصوبوں پر کام انجام دیتی ہے۔

ڈی آئی پی ایل، ڈی بی ایل کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جو مختلف سرکاری اداروں کے معاہدوں کے تحت بنیادی ڈھانچے سے متعلق کاموں کے ساتھ ساتھ شاہراہوں، چھوٹی گزرگاہوں (کلورٹس)، بندوں، پُلوں، ریلوے لائنوں اور ٹرام راستوں وغیرہ کی تعمیر اور ترقی میں مصروف ہے۔ ڈی بی ایل اور ڈی آئی پی ایل، دونوں ڈی بی ایل گروپ کا حصہ ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 9427


(रिलीज़ आईडी: 2280100) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी