وزارت خزانہ
سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کی جانب سے جی ایس ٹی پکھواڑا 2026 کا انعقاد، شراکت داروں سے رابطہ مہم اور نمایاں خدمات کا اعتراف.
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 5:39PM by PIB Delhi
جی ایس ٹی ڈے 2026 کے موقع پر "آسان ٹیکس نظام، مضبوط قوم" کے موضوع کے تحت سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کمشنریٹ نے جی ایس ٹی پکھواڑا 2026 کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور شراکتی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس مہم کے تحت اوکھلا، کناٹ پلیس اور وسنت کنج سمیت مختلف ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان پروگراموں کے دوران ٹیکس دہندگان اور ٹیکس ماہرین سے رابطہ قائم کرکے انہیں آگاہی فراہم کی گئی، ان کے مسائل سنے گئے اور رضاکارانہ ٹیکس تعمیل کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر "سمواد" کے عنوان سے ایک کھلا مکالمہ اور شکایات کے ازالے کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس کی صدارت سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کے کمشنر نے کی، جبکہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی اس میں شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں عراق اور سنگاپور کے سفارت خانوں کے نمائندوں، تجارتی انجمنوں اور ہوٹل، ہوا بازی، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی شعبوں سے وابستہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ کمشنر نے ٹیکس دہندگان کو ملک کی مالی تعمیر میں شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا، جبکہ افسران نے شرکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور ان پر مناسب جواب دیا۔
تقریبات کے سلسلے میں مختلف درجات کے 20 افسران کو ان کی مثالی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور شفاف، مؤثر اور عوام دوست ٹیکس نظام کے فروغ میں نمایاں کردار کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ کمشنریٹ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ تمام شراکت داروں کے ساتھ اعتماد اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U : 9423
(रिलीज़ आईडी: 2280076)
आगंतुक पटल : 5