PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

دِکشا: بھارت کے ڈیجیٹل تعلیمی ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنانا

प्रविष्टि तिथि: 28 JUN 2026 12:06PM by PIB Delhi

تعلیم کے لیے قومی پلیٹ فارم

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ (دِکشا) ایک اوپن سورس پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر کے طلبہ اور اساتذہ کو متعدد زبانوں میں اعلیٰ معیار کے، نصاب سے منسلک ڈیجیٹل تعلیمی مواد تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ وزارتِ تعلیم کی پی ایم ای ودیا پہل کا ایک کلیدی جزو ہے، جس کا مقصد آن لائن ذرائع سے تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ دِکشا کو اسکولی تعلیم کے لیے ملک کا "ون نیشن، ون ڈیجیٹل پلیٹ فارم" کہا جاتا ہے۔ 2017 میں شروع کیے گئے اس پلیٹ فارم کی قیادت نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی (سی آئی ای ٹی) کے تعاون سے کی۔

دِکشا کو مختلف ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے، اسی لیے اسے تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے مختلف تعلیمی بورڈز نے بڑے پیمانے پر اپنایا ہے۔ یہ مکمل کے-12 ڈیجیٹل تعلیم کے لیے تعلیمی مواد فراہم کرتا ہے، جس میں بنیادی خواندگی و عددی مہارت (ایف ایل این) سے لے کر سینئر سیکنڈری تعلیم تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔

دِکشا کا مقصد ٹیکنالوجی اور اختراع سے چلنے والا ایک جامع اور متحرک تعلیمی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔ یہ متنوع سیکھنے والوں کی ضروریات کے مطابق قابلِ رسائی، دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے تعلیمی تجربات کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے ذریعے تعلیم روایتی کلاس رومز سے آگے بڑھ کر ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو وسائل تک پھیل جاتی ہے۔ یہ طلبہ کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے جو تعلیمی کامیابی، ذاتی نشوونما اور ہمہ جہت ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

اس پلیٹ فارم میں میڈیا سے بھرپور اور انٹرایکٹو وسائل شامل ہیں، جن میں2 ڈی/ 3ڈی   اینیمیشنز، اے آرتجربات، سمیولیشنز، ورچوئل لیبز اور سائن لینگویج ویڈیوز شامل ہیں، جو تصورات کو بہتر انداز میں سمجھانے اور مختلف اندازِ تعلیم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس میں کیو آر کوڈ سے مزین توانمند (انرجائزڈ) نصابی کتابیں بھی شامل ہیں، جو این سی ای آر ٹی کی مطبوعہ کتابوں کو ویڈیوز، انٹرایکٹو مواد اور اساتذہ کے رہنما مواد سے مربوط کرتی ہیں، تاکہ کلاس روم میں مؤثر تدریس ممکن ہو سکے۔ معذور طلبہ کے لیے اس میں ڈی اے آئی ایس وائی (ڈیجیٹل ایکسیسبل انفارمیشن سسٹم) فارمیٹ، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور انڈین سائن لینگویج (آئی ایس ایل) ویڈیوز جیسی جامع سہولیات بھی موجود ہیں۔

دِکشا لامحدود مشقی سوالات، تفصیلی حل، انکولی تشخیص اور اہلیت پر مبنی سوالیہ بینکوں کے ذریعے ذاتی نوعیت کی تعلیم کو فروغ دیتا ہے، جو تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور بروقت تدارک کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ نشٹھا اور ریاستوں کے مخصوص ٹی پی ڈی ماڈیولز کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں بھی معاون ہے، جہاں ملک بھر کے اساتذہ کو اپنی رفتار سے، تصدیق شدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ مواد کی تخلیق، تدوین، استعمال اور تجزیات پر مشتمل یہ مربوط ماحولیاتی نظام قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی 2020) کے مطابق جامع، ڈیٹا پر مبنی اوردل چسپ تعلیمی تجربات  کو فروغ دیتا ہے۔

پلیٹ فارم کی ساخت اور مواد کی تصدیق

دِکشا پلیٹ فارم کو غیر مرکزی (وکندریقرت) شراکت داری اور موادکی سخت جانچ کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا ڈھانچہ وقتاً فوقتاً جائزے کے ذریعے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شراکت داری کو ممکن بناتا ہے۔

  • پلیٹ فارم وفاقی طرزِ تعمیر پر کام کرتا ہے، جس کے تحت ہر شریک ادارہ آزادانہ طور پر مواد اپ لوڈ اور اس کا انتظام کر سکتا ہے۔
  • شریک ادارے ملک بھر میں اپنی مادری یا علاقائی زبانوں میں ڈیجیٹل تعلیمی مواد اور کورسز اپ لوڈ کرتے ہیں۔
  • یہ طریقۂ کار زبان، نصاب سے مطابقت اور تدریسی ضروریات کے مطابق مواد کی تیاری کو ممکن بناتا ہے، جس سے مختلف علاقوں کے طلبہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
  • پلیٹ فارم پر موجود ڈیجیٹل تعلیمی وسائل سیاق و سباق سے ہم آہنگ، مسلسل تازہ کاری کے ساتھ اور سیکھنے والوں کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب رہتے ہیں۔
  • سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی (سی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی) مقررہ رہنما اصولوں کے مطابق وقتاً فوقتاً شریک اداروں کے مواد کی جانچ کرتا ہے۔
  • تمام شریک اداروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی زبانوں میں عمر اور جماعت کے لحاظ سے موزوں مواد فراہم کریں۔

رکاوٹوں کے بغیر تعلیم: آف لائن رسائی اور کثیر لسانی معاونت

دِکشا پلیٹ فارم آن لائن اور آف لائن، دونوں طرح کی رسائی فراہم کرتا ہے۔ طلبہ تعلیمی مواد پہلے سے ڈاؤن لوڈ کر کے فعال انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

  • قابلِ اعتماد آف لائن رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے اسمارٹ کلاس بورڈز پر مواد پہلے سے لوڈ کرتے ہیں۔
  • قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بعد یہ پلیٹ فارم بنیادی مرحلے سے ہی متعدد زبانوں میں اسکولی تعلیم کی معاونت  کرتا ہے۔
  • این سی ای آر ٹی جماعت 1، 2، 3 اور 6 کی نصابی کتابوں کا 22 درج فہرست زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے۔
  • یہ ترجمہ شدہ نصابی کتابیں این سی ای آر ٹی پورٹل پر بھی دستیاب ہیں، تاکہ طلبہ کو آسانی سے تعلیم حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
  • طلبہ اور اساتذہ دونوں اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہیں، جو 128 ہندوستانی اور 7 غیر ملکی زبانوں سمیت مجموعی طور پر 135 زبانوں کی معاونت کرتا ہے۔

خصوصیات جو کامیابی کو ممکن بناتی ہیں

یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے مختلف جدید ٹولز اور صلاحیتوں پر مشتمل ایک جامع اور جدید تعلیمی ماحولیاتی نظام فراہم کرتا ہے۔

توانمند(انرجائزڈ)نصابی کتاب

اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی

سوالات کا ذخیرہ

تعلیمی مواد کا حصول

تعلیمی مواد کی تیاری

مختصر امتحانات (کوئز)

تعلیمی مواد کا استعمال

ڈیٹا ٹول اور ڈیش بورڈ

چیٹ بوٹ

ڈیجیٹل اسناد

باہمی تعاون

فِجیٹل (طبعی و ڈیجیٹل امتزاج)

سی کیوب (Ccube)

سروے

زبانوں میں ترجمہ

رہنمائی (منٹورنگ)

سن برڈ رجسٹری اور اسناد

  • تنقیدی سوچ اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے 614 سے زیادہ ورچوئل لیبارٹریاں تیار کی گئی ہیں اور دستیاب کرائی گئی ہیں ۔
  • ریاستی کونسلوں اور ضلعی اداروں کے 50 فیکلٹی اراکین کو اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقیاتی کورسز تیار کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔
  • اساتذہ کے لیے کورسز لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جو ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم میں مربوط ہے۔

وسیع پیمانے پر تعلیم کی توسیع: کلیدی اعدادوشمار (27 جون 2026 تک)

سیکھنے والوں اور اساتذہ کو بااختیار بنانے سے لے کر ملک گیر ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کی حمایت تک، دِکشا بامعنی تبدیلی کے سفر کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

یوزر میٹرکس  (صارفین کے اعداد و شمار)

فعال صارفین

روزانہ تقریباً 3 لاکھ

رجسٹرڈ صارفین

2.25 کروڑ

 

رجسٹرڈ صارفین - ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

رجسٹرڈ صارفین

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

رجسٹرڈ صارفین

انڈمان اور نکوبار

53,379

لکشدیپ

1,881

آندھرا پردیش

5.91 لاکھ

مدھیہ پردیش

10.35 لاکھ

اروناچل پردیش

45,389

مہاراشٹر

10.86 لاکھ

آسام

3.72 لاکھ

منی پور

55,389

بہار

12.52 لاکھ

میگھالیہ

64,612

چندی گڑھ

82,815

میزورم

27,170

چھتیس گڑھ

4.55 لاکھ

ناگالینڈ

40,707

دادرہ اور نگر حویلی

11,885

اوڈیشہ

6.02 لاکھ

دہلی

4.79 لاکھ

پڈوچیری

22,897

گوا

36,424

پنجاب

6.75 لاکھ

گجرات

14.64 لاکھ

راجستھان

11.41 لاکھ

ہریانہ

5.20 لاکھ

سکم

27,220

ہماچل پردیش

2.07 لاکھ

تمل ناڈو

5.55 لاکھ

جموں و کشمیر

2.97 لاکھ

تلنگانہ

3.51 لاکھ

جھارکھنڈ

4.07 لاکھ

تریپورہ

51,833

کرناٹک

9.69 لاکھ

اتراکھنڈ

2.85 لاکھ

کیرالہ

3.02 لاکھ

اتر پردیش

26.80 لاکھ

لداخ

14,197

مغربی بنگال

4.93 لاکھ

استعمال کی میٹرکس (استعمال کے اعداد و شمار)

سیکھنے کے سیشنز

575.25 کروڑ

سیکھنے کے منٹ

6,691.82 کروڑ

 

مواد میٹرکس (تعلیمی مواد کے اعداد و شمار)

توانمند (انرجائزڈ) نصابی کتب

7,687

الیکٹرانک مواد

3.67 لاکھ

 

کورس میٹرکس (کورس سے متعلق اعداد و شمار)

اندراجات

18.77 کروڑ

مکمل کیے گئے کورسز

14.82 کروڑ

جاری شدہ اسناد

12.79 کروڑ

کورسز

347

تعلیم کے مستقبل کی تشکیل

دِکشا ایک زیادہ مربوط، جامع اور مستقبل کے لیے تیار تعلیمی ماحولیاتی نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سیکھنے والوں، اساتذہ، اداروں اور تعلیمی وسائل کو یکجا کرکے یہ جغرافیائی اور لسانی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا مسلسل ارتقا ہر طالب علم تک معیاری تعلیم پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مختلف خطوں اور برادریوں میں بامعنی مواقع پیدا کرتے ہوئے متنوع ضروریات  کی حمایت کرتا ہے ۔ جیسے جیسے تعلیم ڈیجیٹل اختراع کو اپناتی جا رہی ہے، دِکشا تدریس، تعلیم اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرتا جا رہا ہے۔ یہ ملک بھر میں مسلسل تعلیمی ترقی اور پیش رفت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

حوالہ جات

وزارتِ تعلیم:

https://diksha.gov.in/

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/187/AU3693_x0u5TN.pdf?source=pqals

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU4028_geHWQH.pdf?source=pqals

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

UR-9258

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2278600) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil