وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سابق وزیراعظم جناب پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ جی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 28 JUN 2026 10:38AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم جناب پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آج کہا کہ جناب پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ جی نے ملک کی تاریخ کے ایک نہایت اہم مرحلے میں بھارت کی ترقی کے لیے دیرپا اور گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

’’سابق وزیراعظم جناب پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ جی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہمارے ملک کی تاریخ کے ایک نہایت اہم مرحلے میں بھارت کی ترقی کے لیے دیرپا خدمات انجام دیں۔ وہ ایک باصلاحیت اور مدبر منتظم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے۔ وہ ایک ممتاز عالم بھی تھے، جنہیں بھارت کی متنوع تہذیب و ثقافت کا گہرا علم اور وسیع فہم حاصل تھا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9255


(रिलीज़ आईडी: 2278556) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada