قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن کا چار ہفتے کا ان پرسن سمر انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر
ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے 96 طلبہ نے اسے کام یابی سے مکمل کیا
اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری جنرل، جناب بھارت لال نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کمیشن کی انٹرن شپ پہل کا مقصد ان کے کیریئر کے اہداف اور ذاتی اقدار کو تشکیل دینا ہے
انھوں نے انٹرنز سے اپیل کی کہ وہ متجسس رہیں، سوالات پوچھتے رہیں اور معاشرے میں تعمیری شراکت کے لیے دوسروں کی بات سنیں
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 6:10PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کا چار ہفتہ کا ذاتی شرکت والا سمر انٹرن شپ پروگرام (ایس آئی پی) آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے 1,768 درخواست دہندگان میں سے منتخب ہونے والے 96 طلبہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری جنرل، جناب بھارت لال نے کہا کہ انٹرنز مختلف تعلیمی شعبوں، خطوں اور پس منظر سے تعلق رکھتے تھے، جو بھارت کی تنوع کی دولت کے غماز ہیں۔ این ایچ آر سی کے جوائنٹ سیکرٹری، جناب سامیر کمار اور محترمہ سائیڈنگ پوئی چھکچھواک؛ پریزنٹنگ آفیسر، محترمہ نیرو کامبوج؛ ڈی آئی جی، جناب گورو گرگ؛ ڈائریکٹر، جناب ارشاد عالم اور دیگر سینئر اہلکاران موجود تھے۔

انھوں نے انٹرنز پر زور دیا کہ وہ صرف اس بات پر غور نہ کریں کہ انھوں نے انٹرن شپ کے گذشتہ چار ہفتوں میں کیا سیکھا، بلکہ اس پر بھی غور کریں کہ یہ تجربہ ان کی زندگیوں کی سمت کو کس طرح تشکیل دے گا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ انٹرن شپ کی حقیقی قدر اس کے سرٹیفکیٹ میں نہیں، بلکہ اس وضاحت، مقصد اور کردار میں ہے جسے فروغ دینے میں یہ مدد کرتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ معمولیت کو بتدریج ٹیکنالوجی سے بدل دیا جائے گا۔ لہٰذا، انٹرنز کو اپنے منتخب شعبوں میں عمدگی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ پچھلی نسلوں کے برعکس، آج کے نوجوانوں کے پاس وسائل تک بہتر رسائی ہے اور اس لیے معاشرے میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور اس میں شراکت کرنے کی زیادہ ذمہ داری ہے۔
جناب لال نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ کارکنوں کے حقوق، رہنے کے حالات، ماحول، آب و ہوا اور پائیداری مستقبل کی اقتصادی سرگرمیوں اور عالمی مسابقت کو بتدریج متاثر کریں گے۔ آئینی اصول ’برادری‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ زندگی کی حقیقی روح کو دریافت کرنے کے لیے انسان کو دوسروں کے لیے کچھ وقت، توانائی اور وسائل وقف کرنے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف سرکار کی ذمہ داری نہیں ہے؛ اس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے انٹرنز سے اپیل کی کہ وہ متجسس رہیں، سوالات پوچھتے رہیں اور معاشرے میں تعمیری شراکت کے لیے دوسروں کی بات سنیں۔

انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن کی جوائنٹ سیکرٹری، محترمہ سائیڈنگ پوئی چھکچھواک نے کہا کہ اس پروگرام نے انٹرنز کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ این ایچ آر سی کے چیئرپرسن، ارکان، سیکرٹری جنرل، خصوصی مانیٹرز اور خصوصی رپورٹرز، مختلف وزارتوں کے سینئر عہدیداروں، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ اپنے تعاملات کے دوران انسانی حقوق کے کثیر جہتی پہلوؤں کو دریافت کر سکیں۔ فیلڈ وزٹس اور کتابوں کے جائزے، تحقیقی منصوبوں کی پیش کش اور تقریری مقابلوں جیسی سرگرمیوں نے انسانی حقوق اور اقدار کے بارے میں ان کے علم اور تحسین میں مزید اضافہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام نے تنقیدی سوچ، باہمی تعاون اور انسانی حقوق کی وکالت کی گہری سمجھ کو فروغ دیا، جس نے انٹرنز کو انصاف، وقار اور مساوات کے حامی بننے کی تحریک دی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 9197
(रिलीज़ आईडी: 2277976)
आगंतुक पटल : 8