نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برین ویئر یونیورسٹی، مغربی بنگال میں وندے ماترم کیمپس کا آغاز


‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہفتہ بھر کے کیمپ میں چھ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے 150 نوجوانوں کی شرکت

प्रविष्टि तिथि: 24 JUN 2026 9:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کے تحت میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت)، مغربی بنگال اور انڈمان و نکوبار جزائر کی جانب سے منعقد کیا جانے والا پہلا سات روزہ وندے ماترم کیمپ آج برین ویئر یونیورسٹی، باراسات، کولکاتہ، مغربی بنگال میں شروع ہوگیا۔ یہ کیمپ 24 جون سے 30 جون 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعہ قومی نغمہ ‘‘وندے ماترم’’ کی تصنیف کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد منائی جا رہی ہے۔ یہ نغمہ عظیم ادیب بنکم چندر چٹوپادھیائے نے نظم کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AMWW.jpg

افتتاحی تقریب میں برین ویئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) شنکر گنگوپادھیائے، میرا یووا بھارت مغربی بنگال و انڈمان و نکوبار جزائر کے ریاستی ڈائریکٹر جناب دیب کمار چٹرجی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحترمہ رضوی شہناز رحمٰن، اسٹوڈینٹ  ویلفیئر کے ڈین  جناب انوپ کمار میتی اور این ایس ایس افسر  جناب مادھو بندوپادھیائے نے شرکت کی۔

اس کیمپ میں گجرات، میگھالیہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، تمل ناڈو اور انڈمان و نکوبار جزائر سے تعلق رکھنے والے 150 نوجوان شریک ہورہے ہیں، جو ہندوستان  کی رنگا رنگ ثقافتی شناخت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ "ایک نغمہ، ایک جذبہ، ایک ملک" کے موضوع پر مبنی اس اقدام کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور آئینی اقدار و ثقافتی ورثے کے بارے میں نوجوانوں میں گہری آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف خطوں کے نوجوانوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی روابط کے ذریعے  کے جذبے کو مزید مضبوط بنانا بھی اس کا اہم مقصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D43C.jpg

 

کیمپ کے پہلے دن مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے آنے والے شرکاء کا رجسٹریشن کیا گیا، جس کے بعد تعارفی نشستوں اور باہمی تبادلۂ خیال کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز معزز مہمانوں کی جانب سے روایتی شمع روشن کرنے اور بنکم چندر چٹوپادھیائے کی تصویر پر گل پوشی کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں برین ویئر یونیورسٹی کے این ایس ایس یونٹ نے قومی نغمہ‘‘وندے ماترم’’ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کا اختتام برین ویئر یونیورسٹی کے این ایس ایس یونٹ کی جانب سے ‘‘وندے ماترم’’ کے موضوع پر گروپ رقص اور قومی نغمے کی اجتماعی پیشکش پر ہوا۔ شام کے وقت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے آئے ہوئے شرکاء نے اپنی علاقائی ثقافتوں اور روایات پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے، جن کے ذریعہ ہندوستان کے اتحاد میں تنوع کے تصور کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا اور ایک ایسے ہفتے کا آغاز ہوا جو تعلیم، ثقافتی تبادلے اور نوجوانوں کی سرگرم شرکت سے بھرپور ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QS3W.jpg

ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس کیمپ کے دوران شرکاء آئینی اور شہری اقدار، ’’وندے ماترم‘‘ کی تاریخی اہمیت، نوجوان قیادت کی تربیت، ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں اور نوجوانوں سے متعلق مختلف مسائل پر مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے باشعور، ذمہ دار اور پُرعزم نوجوان تیار کرنا ہے جو قومی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں اورقومی اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور باہمی اخوت کے رشتوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

*****

ش  ح۔م ش ع– ف ر

Uno-9151


(रिलीज़ आईडी: 2277623) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil