مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ڈی ایم آر سی نے سنٹرل وسٹا کوریڈور کے لئے سینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن پر کام شروع کر دیا
प्रविष्टि तिथि:
24 JUN 2026 11:45AM by PIB Delhi
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج سنٹرل وسٹا کوریڈور کے لیے سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر تعمیراتی کام شروع کر دیا۔ یہ اسٹیشن فیز V- اے کے تحت موجودہ میجنٹا لائن کی جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم مارگ تک توسیع کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور اور بجلی جناب منوہر لال، وزارت ہاؤسنگ و شہری امور کی سکریٹری مہوا اور وزارت و ڈی ایم آر سی کے سینئر حکام موجود تھے۔
آنے والے دنوں میں سنٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن ایک ٹرپل انٹرچینج اسٹیشن بن جائے گا، جہاں نئی میجنٹا لائن کا اسٹیشن موجودہ یلو لائن اور وائلٹ لائن سے بغیر کسی رکاوٹ کے منسلک ہوگا۔ یہ منفرد سہولت خاص طور پر سرکاری ملازمین اور لٹیئنز زون و اطراف کے انتظامی علاقوں تک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
یہ کوریڈور 9.913 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں نو زیرِ زمین اسٹیشن شامل ہوں گے، جن کے نام درج ذیل ہیں: شیواجی اسٹیڈیم، یُگے یُگین بھارت،سنٹرل سکریٹریٹ،* کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، وار میموریل–ہائی کورٹ، بڑودہ ہاؤس، بھارت منڈپم اوراندرپرستھ۔
یہ منصوبہ نئی دہلی کے مرکزی علاقے تک رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ذریعے اہم سرکاری دفاتر، عدالتی اداروں، قومی یادگاروں اور کنونشن مراکز تک آسان اور مؤثر رسائی ممکن ہوگی، جبکہ میٹرو نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی اور مسافروں کی سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔
********
ش ح- ظ الف- م ش
UR-9122
(रिलीज़ आईडी: 2277365)
आगंतुक पटल : 11