عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے مئی 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی ) سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ و نگرانی کا مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 46ویں رپورٹ جاری


مئی 2026 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے متعلق مجموعی طور پر 85,900 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 84,365 شکایات کا ازالہ کیا گیا

سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی برسوں میں 1,175 تربیتی کورسز مکمل کیے گئے، جن کے ذریعے تقریباً 38,693 افسران کو تربیت فراہم کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 23 JUN 2026 6:44PM by PIB Delhi

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی ) سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ و نگرانی  کا مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 46ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جانب سے عوامی شکایات کی اقسام، زمروں اور ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

مئی 2026 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے متعلق 85,900 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 84,365 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اس عرصے میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ 27,030 شکایات کا تصفیہ کرکے پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ مہاراشٹر 9,476 شکایات کے ازالے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ 31 مئی 2026 تک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر تمام ریاستوں اور یو ٹی  میں مجموعی طور پر 2,13,190 شکایات زیرِ التوا تھیں۔ اس کے ساتھ، 22 ریاستوں اور یو ٹی  میں ایک ہزار سے زائد شکایات زیرِ التوا ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں مئی 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔ اس ماہ مختلف ذرائع سے65,174 نئے صارفین نے اندراج کرایا، جن میں سے 11,365 رجسٹریشن اتر پردیش سے موصول ہوئے ہیں۔ اسی دوران فیڈ بیک کال سینٹر  کو 78,830 آراء حاصل ہوئیں، جن میں سے 32,283 فیڈ بیک  ریاستوں اور یو ٹی  سے موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں مئی 2026 کے دوران کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جا چکا ہے اور یہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد سی ایس سی مراکز پر دستیاب ہے، جہاں 2.5 لاکھ ولیج لیول انٹرپرینیورس (وی ایل ای) اس سے وابستہ ہیں۔ مئی 2026 کے دوران کامن سروس سینٹر کے ذریعے 8,562 شکایات درج کی گئیں۔

رپورٹ میں سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی برسوں کے دوران منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں اور تربیت یافتہ افسران کی مجموعی تعداد بھی پیش کی گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 سے 2026-27 کے درمیان مجموعی طور پر 1,175 تربیتی کورسز منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے تقریباً 38,693 افسران کو تربیت فراہم کی گئی۔

نمبر شمار

مالی سال

منعقد کی گئی تربیتی کورسز کی تعداد

تربیت یافتہ افسران

1

2022-23

280

8,496

2

2023-24

236

8,477

3

2024-25

319

10,881

4

2025-26

322

10,223

5

مالی سال 2026-27 (31 مئی تک)

18

616

کل

1,175

38,693

 

مئی 2026 کی اہم جھلکیاں حسب  ذیل ہیں:

عمومی جھلکیاں

  • ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی ) میں عوامی شکایات کے معاملات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لینے کی سہولت کے لیے خصوصی ریویو ماڈیول 6 جون 2025 سے نافذ کیا گیا ہے۔
  • سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں (مالی سال 2022-23 تا مالی سال 2026-27) کے دوران 1,175 تربیتی کورسز مکمل کیے گئے، جن کے ذریعے تقریباً 38,693 افسران کو تربیت فراہم کی گئی۔
  • مئی 2026 کے دوران فیڈ بیک کال سینٹر نے مجموعی طور پر 78,830 آراء حاصل کیں، جن میں سے 32,283 آراء ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے موصول ہوئیں۔
  • سی پی جی آر اے ایم ایس کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس وائس چیٹ بوٹ ’’سمادھان دیدی"  کو 30 مئی 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں مرکزی وزیر مملکت (عملہ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھوں لانچ کیا گیا تھا، جو عوامی شکایات کے ازالے کے ڈیجیٹل نظام میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال

  • مئی 2026 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی ) سے متعلق 85,900 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 84,365 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  • مئی 2026 میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ 27,030 عوامی شکایات کا تصفیہ کیا، جبکہ مہاراشٹر 9,476 شکایات کے ازالے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے زیرِ التوا معاملات کی صورتحال

  • 31 مئی 2026 تک 22 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں ایک ہزار سے زائد شکایات زیرِ التوا تھیں۔
  • 31 مئی 2026 تک ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 2,13,190 عوامی شکایات زیرِ التوا ریکارڈ کی گئیں۔

پی ڈی ایف فائل دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

 

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

UR No-9104


(रिलीज़ आईडी: 2277264) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Kannada