سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ڈیملر انڈیا کمرشل وہیکلز (ڈی آئی سی وی) نے بھی دہلی- این سی آر میں پرانے ٹرکوں اور بسوں کو بدلنے کے لیے حکومت ہند کی رعایت دینے والی اسکیم میں شمولیت اختیار کی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:10PM by PIB Delhi
دہلی-این سی آر خطے میں پرانے ٹرکوں اور بسوں کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت ہند کی اسکیم کے تحت مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر آج سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور ڈی آئی سی وی کے درمیان دستخط کیے گئے، جو بھارت بینز برانڈ کے مالک ہیں۔
معاہدے کے تحت، او ای ایم اسکیم کے تحت خریدے گئے اہل ٹرکوں اور بسوں کی ایکس شو روم قیمت پر 8 فیصد رعایت فراہم کرے گا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے، ڈسکاؤنٹ کی حد اس ڈسکاؤنٹ پر ہوگی جو داخلی کمبشن انجن (آئی سی ای) گاڑی کے مساوی مجموعی گاڑی کے وزن (جی وی ڈبلیو) زمرے پر لاگو ہوتی ہے۔

حصہ لینے والے او ای ایمز کی جانب سے پیش کردہ 8 فیصد رعایت کے علاوہ، مرکزی حکومت پانچ سال کی مدت کے لیے 5 فیصد سود کی رعایت اور فکسڈ ماہانہ فیول واؤچر فراہم کرے گی۔ حصہ لینے والی ریاستی حکومتیں دس سال کی مدت کے لیے موٹر وہیکل ٹیکس پر 100 فیصد تک کی رعایت فراہم کریں گی اور اسکیم کے تحت اہل استفادہ کنندگان کے لیے رجسٹریشن فیس کی رعایت دے گی۔
اس سے قبل اشوک لے لینڈ، سوئچ موبلٹی، ٹاٹا موٹرز، مہندرا اینڈ مہندرا، ایس ایم ایل مہندرا نے بھی اس اسکیم کے نفاذ کے لیے حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ ان کمپنیوں کا ٹرکوں اور بسوں میں 85فیصد کا مشترکہ مارکیٹ شیئر ہے، جو اسکیم کے نفاذ کے لیے اہم کوریج فراہم کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9100
(रिलीज़ आईडी: 2277256)
आगंतुक पटल : 4