وزارت دفاع
بھارتی بحری جہاز ترکش ماریشس کے پورٹ لوئس سے روانہ ہوا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:25PM by PIB Delhi
بھارتی بحری جہاز ترکش، جو کہ بھارتی بحریہ کا ایک خفیہ بحری جہاز ہے، بحر ہند کے جنوب مغربی خطے میں مزید تعیناتی کے لیے بندرگاہ کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد 22 جون 2026 کو ماریشس کے پورٹ لوئس سے روانہ ہوا۔
دورے کےد وران، جہاز کے عملے نے بندرگاہ پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں دوستانہ تاہم دلچسپی کے ساتھ کھیلا گیا والی بال میچ اور ماریشس کے قومی ساحلی محافظ دستے کے سپاہیوں کے لیے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرامس شامل تھے۔ بحری جہاز پر 21 جون 2026 کو وزیٹرس کو بھی آنے کی اجازت دی گئی ،نتیجتاً تقریباً 450 کے بقدر غیر مقیم بھارتی برادری کے اراکین اور مقامی برادری کے افراد وہاں آئے، جس سے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
آئی این ایس ترکش کے کمانڈنگ آفیسر کپتان روہت مشرا نے کمشنر آف پولیس پی ایم ایس ایم، جناب رام پرساد سوروج بالی اور ماریشس میں بھارت کے ہائی کمشنر عزت مآب جناب انوراگ شری واستو سے ملاقات کی۔ یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کے موقع پر 21 جون 2026 کو یوگا سیشن کے لیے ماریشس قومی ساحلی محافظ دستے کے سپاہیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔
اس دورے نے بھارت اور ماریشس کے مابین قریبی اور پائیدار تعلقات کی ازسر نو تصدیق کی اور بحری تعاون، علاقائی سلامت اور مہاساگر (پورے خطے میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع ترقی) کی تصوریت کو بہتر بنانے کے لیے بھارت کی عہدبستگی کو اجاگر کیا۔
(2)IRWM.jpeg)
(1)UH8N.jpeg)
RY38.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9102
(रिलीज़ आईडी: 2277215)
आगंतुक पटल : 6