بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ ایسٹیمو لمیٹڈ میں 21 فیصد کے بقدر ووٹنگ کے حق کی حصولیابی کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:04PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ ایسٹیمو لمیٹڈ میں 21 فیصد کے بقدر ووٹنگ کے حق کی حصولیابی کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ اشتراک کا تعلق ہتاچی، لمیٹڈ (فروخت کنندہ) سے ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعہ ایسٹیمو، لمیٹڈ (ہدف کمپنی) میں 21فیصد کے بقدر ووٹنگ کے حق کی حصولیابی سے ہے۔
حاصل کنندہ کمپنی محدود ذمہ داری والی مشترکہ سرمایہ کار کمپنی ہےجو جاپان کے کمپنیز ایکٹ کے تحت ہونڈا جیکن کوگیو کابوشکی کیشا کے طور پر تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ’’ہونڈا گروپ‘‘ کی فلیگ شپ کمپنی ہے۔ بھارت میں، یہ بنیادی طور پر (i) موٹر گاڑیوں، دو پہیہ موٹر گاڑیوں، اور بجلی مصنوعات بنانے، (ii) موٹر گاڑیوں اور دو پہیہ موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی مینوفیکچرنگ اور فروخت، اور (iii) تحقق و ترقی سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
ہدف کمپنی کو 2009 میں جاپانی قوانین کے تحت تشکیل دیا گیا، 2021 میں ضم اور مربوط کیا گیا، اور اب اسے حاصل کنندہ کمپنی، فروخت کنندہ کمپنی اور جے آئی سی سی-01 انویسٹمنٹ بزنس لمیٹڈ پارٹنرشپ کے ذریعہ مشترکہ طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں، ہدف کمپنی بنیادی طور پر (i) موٹر گاڑیوں اور دو پہیہ موٹر گاڑیوں کے لیے پرزوں کی مینوفیکچرنگ اور فروخت، (ii) بجلی مصنوعات کے پرزوں کی فروخت (iii) متعلقہ تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
تفصیلی آرڈر جلد شائع کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9099
(रिलीज़ आईडी: 2277201)
आगंतुक पटल : 5