بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اَلفا ویو وینچرس II، ایل پی (حاصل کنندہ کمپنی) کے ذریعہ اینکسٹرا ڈیٹا لمیٹڈ (ہدف کمپنی) میں مخصوص شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:05PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے اَلفا ویو وینچرس II، ایل پی (حاصل کنندہ کمپنی) کے ذریعہ اینکسٹرا ڈیٹا لمیٹڈ (ہدف کمپنی) میں مخصوص شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ اشتراک کا تعلق حاصل کنندہ کی جانب سے ہدف کمپنی کے مساوی سرمایہ ہائے حصص کی ابتدائی خریداری کے ذریعے ہدف کمپنی میں ایک خاص حد تک حصص حاصل کرنے سے ہے۔
حاصل کنندہ کمپنی ایک نجی اکویٹی فنڈ ہے جو الفا ویو وینچرس جی پی کے زیر انتظام ہے، جو کہ الفا ویو گلوبل اور لونیٹ ہولڈنگ آر سی ایس لمیٹڈ کے مابین ایک مشترکہ کاروباروی ادارہ ہے۔
ہدف کمپنی بھارت میں ڈیٹا سینٹر کولوکیشن خدمات فراہم کرانے کا کام انجام دیتی ہے۔
تفصیلی آرڈر جلد شائع کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9098
(रिलीज़ आईडी: 2277184)
आगंतुक पटल : 7