لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی تعلقات ہیں: لوک سبھا اسپیکر


بھارت-جمہوریہ کوریا شراکت داری علاقائی استحکام، امن اور جامع ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے: لوک سبھا اسپیکر

جمہوریہ کوریا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی  

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 9:43PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج کہا کہ بھارت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی بدھ مت سے وابستہ وراثت نہایت مالا مال ہے اور دونوں کے درمیان عوامی سطح پر قریبی روابط رہے ہیں۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے ذریعے ان رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے یہ باتیں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جمہوریہ کوریا داخلہ و سلامتی کے وزیر اور ‘‘جمہوریہ کوریا-بھارت پارلیمانی دوستی گروپ’’ کے چیئرمین عزت مآب جناب یون ہو جونگ کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہیں۔ جمہوریہ کوریا کے ساتھ تعلقات کو بھارت کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب برلا نے کہا کہ دونوں ممالک، ایشیا کی نمایاں معیشتوں اور متحرک جمہوریتوں کے طور پر، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسان دوست ترقی جیسی مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت ، سبز توانائی اور سیمی کنڈکٹرز جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بڑی منڈی اور باصلاحیت نوجوان افرادی قوت جمہوریہ کوریا کی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع فراہم کرتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مواقع کا ذکر کرتے ہوئے، لوک سبھا اسپیکر نے بھارت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں جمہوریہ کوریا کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ ان شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریہ کوریا میں یوگا، آیوروید اور بھارتی ثقافت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے درمیان باقاعدہ تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی دوستی گروپ مکالمے، تجربات کے تبادلے اور بہترین پارلیمانی روایات و طریقہ کار کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم بن کر ابھرے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزت مآب جناب یون ہو جونگ نے جناب برلا کا پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے آئی ٹی، مصنوعی ذہانت  اور آٹوموٹیو سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔ بھارت کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بھارت میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں باہمی تعاون کر سکتے ہیں۔ آفات  سے نمٹنے کے  موثرانتظام اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے حوالے سے انہوں نے آفات سے مزاحم بنیادی ڈھانچے کے اتحاد (سی ڈی آر آئی) میں شامل ہونے کی جمہوریہ کوریا کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

****

 

ش ح۔ ع ح۔ م ش

U-NO 9070


(रिलीज़ आईडी: 2276935) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी