وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آئی ڈی وائی 2026 کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ یوگ کرنے کے لیے 6 لاکھ تنظیموں نے رجسٹریشن کروایا


آئی ڈی وائی 2026 سے قبل یوگ سنگم پورٹل پر رجسٹریشن کے معاملے میں مغربی بنگال پورے ملک میں سرفہرست رہا

یوگ سنگم کے ملک گیر تحریک بن جانے کے ساتھ ہی آئی ڈی وائی 2026 کی تیاریوں میں عوام کا غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 11:45PM by PIB Delhi

جیسے جیسے بھارت 2026 میں 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) منانے کی تیاری کر رہا ہے، وزارتِ آیوش کے یوگ سنگم پورٹل نے اداروں کی رجسٹریشن کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے ملک بھر کی تنظیموں اور برادریوں میں غیر معمولی جوش و خروش کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ کامیابی اجتماعی شرکت کی وسیع سطح کو نمایاں کرتی ہے۔ رجسٹرڈ ادارے اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو "یوگ سنگم" مہم سے جڑنے کی ترغیب دیں گے، تاکہ وہ 21 جون کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ ایک ہی وقت میں یوگا کر سکیں۔

حالیہ دنوں میں پورٹل پر رجسٹریشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو آئی ڈی وائی 2026 کی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے عوام میں بڑھتے ہوئے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ ملک بھر کے اسکول، کالج، سرکاری ادارے، نجی تنظیمیں، این جی اوز اور کمیونٹی گروپس وزیراعظم کی قیادت میں ہونے والے اس یوگا اُتسو میں شامل ہونے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

آئی ڈی وائی 2026 کی ایک خاص پہل "یوگ سنگم" کا مقصد "کامن یوگا پروٹوکول" (سی وائی پی) کی بنیاد پر بیک وقت یوگا سیشن کے ذریعے ملک بھر کی تنظیموں اور کمیونٹیز کو جوڑنا ہے۔ صرف ایک مقام پر جشن منانے کے بجائے، یہ پہل بھارت بھر کی تنظیموں کو اپنی اپنی جگہوں پر یوگا سیشن منعقد کرنے اور ایک اجتماعی قومی تحریک کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

"یوگ سنگم پورٹل" رجسٹریشن، تال میل اور شرکت کی نگرانی کی سہولت فراہم کر کے اس پہل کی ڈیجیٹل ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اداروں کو اپنے ایونٹس رجسٹر کرنے، مقام کی تفصیلات دینے، شرکت میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور ملک گیر یوگا جشن میں حصہ ڈالنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ پہل بھارت کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 778 اضلاع تک پہنچ چکی ہے۔ رجسٹریشن میں 3.22 لاکھ سے زائد سرکاری ادارے، تقریباً 2 لاکھ تعلیمی ادارے، 16 ہزار سے زائد نجی ادارے، 5 ہزار سے زیادہ این جی اوز اور دیگر زمروں کے تقریباً 44 ہزار ادارے شامل ہیں۔

ریاستوں میں مغربی بنگال 2.76 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اداروں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد راجستھان کا نمبر ہے جہاں تقریباً 1.50 لاکھ رجسٹریشن ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، آسام، اتر پردیش، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ بھی اُن ریاستوں میں شامل ہیں جہاں اس پورٹل پر خاطر خواہ شرکت دیکھی جا رہی ہے۔

وزارت آیوش نے مزید اداروں، تنظیموں اور برادریوں کو اس بڑھتی ہوئی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ وہ اپنے "یوگ سنگم" پروگرامز کو yoga.ayush.gov.in/yoga-sangamپر رجسٹر کر کے اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے عمل میں تنظیم اور رابطے کی تفصیلات فراہم کرنا، کوڈ کی تصدیق کرنا، مقام کی معلومات درج کرنا اور ریفرنس نمبر حاصل کرنے کے لیے فارم جمع کرانا شامل ہے۔

اس سال انٹرنیشنل ڈے آف یوگا ‘‘صحت مند عمر کے لیے یوگا’’ کے تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے، جو مختلف نسلوں کے افراد کے لیے زیادہ صحت مند، فعال اور مطمئن زندگی کے فروغ میں یوگا کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

‘‘یوگ سنگم پورٹل’’ پر بڑھتی ہوئی شرکت جن بھاگیداری کے جذبے اور یوگا کو ایک عالمی تحریک سے بدل کر صحت اور ہم آہنگی پر مبنی کمیونٹی جشن بنانے کے لیے بھارت کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

******

 

ش ح۔ ع ح۔ م ش

U-NO 9064


(रिलीज़ आईडी: 2276903) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu