وزارت دفاع
مارشل آف دی ائیر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ-2026 کا ساتواں ایڈیشن
प्रविष्टि तिथि:
22 JUN 2026 7:55PM by PIB Delhi
مارشل آف دی ائیر فورس ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کا ساتواں ایڈیشن 23 جون سے 03 جولائی 26 تک ایئر فورس اسٹیشن جلالہالی، بنگلور میں منعقد ہونے کا پروگرام ہے۔ ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ (اے ایف ایس سی بی) 2018 سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کرا رہا ہے۔
مارشل آف دی ائیر فورس ارجن سنگھ کا ہاکی کے کھیل کے لیے جنون بے نظیر تھا۔ وہ نہ صرف جنگ میں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اگلی صف سے رہ نمائی کرتے ہوئے فضائی جنگجوؤں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ بھارتی فضائیہ مسلسل ایسے کھلاڑی تیار کرتی رہی ہے جنھوں نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور ملک اور فضائیہ کے لیے اعزازات حاصل کیے ہیں۔
ایئر مارشل ایس شیواکمار، وی ایس ایم، ایئر آفیسر ان چارج ایڈمنسٹریشن پریس کانفرنس کے دوران مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میچز ہاکی اسٹیڈیم، ایئر فورس اسٹیشن جلالہالی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز لیگ کَم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے لیے انعامی رقم درج ذیل ہے:
فاتح - 10,00,000 روپے
رنرز اپ - 8,00,000 روپے
مین آف دی میچ - 25,000 روپے (ہر میچ)
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ - 50,000 روپے
ایئر مارشل ایس شیواکمار، وی ایس ایم، ایئر آفیسر ان چارج ایڈمنسٹریشن 23 جون 26 کو افتتاحی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی ہوں گے، جب کہ ایئر مارشل سی تھیپلی شنواس، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ٹریننگ کمانڈ 03 جولائی 26 کو اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 9059
(रिलीज़ आईडी: 2276848)
आगंतुक पटल : 8