بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزرات نے آگرہ میں پہلی برکس ایم ایس ایم ای فورم اور تیسری ایس ایم ای ورکنگ گروپ میٹنگ کامیابی سے منعقد کی


ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے افتتاحی فورم میں ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے لیے مضبوط برکس تعاون پر زور دیا

برکس ممالک نے لچکدار، اختراعی اور پائیدار ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 6:30PM by PIB Delhi

وزارتِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، حکومتِ ہند نے 19 جون 2026 کو اتر پردیش کے آگرہ میں پہلی برکس ایم ایس ایم ای فورم اور تیسری ایس ایم ای ورکنگ گروپ میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد کی، جس کا مرکزی موضوع لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کی بنیاد پر تعمیر’ تھا۔

image001MH61.jpg

اس تقریب میں برازیل ، چین ، مصر ، ایتھوپیا ، انڈونیشیا ، ایران ، روس ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، بیلاروس ، کیوبا ، ملائیشیا ، یوگانڈا اور ہندوستان سمیت برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے پالیسی ساز ، سینئر سرکاری عہدیدار ، صنعت کے رہنما ، کاروباری افراد اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔

image002XCJR.jpg

یہ پروگرام ایک نمائش کے افتتاح کے ساتھ شروع ہوا جس میں مختلف شعبوں میں ایم ایس ایم ایز کی تنوع اور عمدگی کو اجاگر کیا گیا۔ تیسری ایس ایم ای ورکنگ گروپ میٹنگ میں ‘بلڈنگ ایم ایس ایم ای ایکوسسٹم-سسٹین ایبل روٹس ٹو گلوبل روٹس’ کے موضوع پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جس میں رکن ممالک نے اپنے تجربات اور پالیسی اقدامات شیئر کیے جن کا مقصد ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا تھا۔

image003KTXN.jpg

دن کا آغاز دو متوازی اجلاسوں سے ہوا: پہلا اجلاس برکس رکن ممالک کے نجی شعبے کے شراکت داروں  کے درمیان غور و خوض پر مشتمل تھا، جبکہ دوسرا اجلاس تیسری ایس ایم ای ورکنگ گروپ میٹنگ سے متعلق تھا۔

image004L2O5.jpg

ان اجلاسوں نے برکس ممالک کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کیا کہ وہ تعاون کو مزید گہرا کریں، اختراع کو فروغ دیں اور ایک مضبوط، زیادہ پائیدار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام تشکیل دیں۔ برکس ایم ایس ایم ای فورم کا افتتاحی اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک لچکدار، اختراعی اور مستقبل کے لیے تیار ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

image0051FDF.jpg

تقریب کے دوران ، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جتین رام مانجھی نے برکس ممالک اور گلوبل ساؤتھ میں اقتصادی ترقی ، اختراع اور روزگار کے انجن کے طور پر ایم ایس ایم ای کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔

image0069BV6.jpg

انہوں نے سستے مالی وسائل، ٹیکنالوجی کے اپنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، مارکیٹ تک رسائی، ہنرمندی اور پائیداری جیسے شعبوں میں برکس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر نے وِکست بھارت 2047 کے وژن کے تحت ایک لچکدار اور جامع ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا اور برکس معیشتوں میں اختراع، عالمی ویلیو چین اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی۔

image007FVJH.jpg

برکس ایم ایس ایم ای فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کے وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب بھوپیندر چودھری نے اتر پردیش کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا اور اسے کاروبار، اختراع اور روایتی دستکاری کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا متحرک ایم ایس ایم ای شعبہ، جسے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (اوڈی اوپی) جیسے اقدامات کی مدد حاصل ہے، مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع کو مضبوط کرنے اور عالمی منڈیوں سے روابط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے برکس ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ علم، ٹیکنالوجی اور پائیدار کاروباری طریقے ایم ایس ایم ایز کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں اور جامع معاشی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں۔

image008ZTYU.jpg

آگرہ میں منعقدہ افتتاحی برکس ایم ایس ایم ای فورم کے کلیدی خطاب میں وزارتِ ایم ایس ایم ای، حکومتِ ہند کے سیکریٹری جناب بھارت کھیرا نے برکس ممالک میں معاشی لچک، اختراع اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محض مکالمے سے آگے بڑھ کر مالی وسائل تک رسائی، ٹیکنالوجی کے اپنانے، ڈیجیٹلائزیشن، پائیداری اور عالمی ویلیو چین میں انضمام جیسے اہم شعبوں میں عملی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانے کا ایک انقلابی ذریعہ قرار دیا اور برکس ممالک سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک مضبوط، اختراعی، پائیدار اور عالمی سطح پر مسابقتی ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام تشکیل دیں۔

image009K1VS.jpg

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اے ایس اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رجنیش نے تین برکس ایس ایم ای ورکنگ گروپ میٹنگوں کے اہم نتائج پیش کرتے ہوئے افتتاحی برکس ایم ایس ایم ای فورم کے تناظر پر بھی روشنی ڈالی ۔  انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی ، اختراع ، پائیداری ، بازار تک رسائی اور ایم ایس ایم ای کے لیے صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں برکس ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے میں پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔

image010MYOU.jpg

اس موقع پر مندوبین نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ ایم ایس ایم ایز معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اختراع اور جامع ترقی کے اہم محرکات ہیں۔ انہوں نے برکس ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لچکدار سپلائی چین کو فروغ دیا جا سکے، ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کیا جا سکے اور علم کے تبادلے کو آسان بنایا جا سکے، جس سے دنیا بھر کے ایم ایس ایم ایز مستفید ہو سکیں۔

image011MHE1.jpg

ایسوچیم (اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم )کے سکریٹری جنرل جناب سوربھ سنیل نے ایس ایم ای ورکنگ گروپ کی ترجیحات پر مرکوز پرائیویٹ سیکٹر اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کے اہم نتائج شیئر کیے ۔  انہوں نے پالیسی تعاون ، ڈیجیٹل تبدیلی ، مارکیٹ تک بہتر رسائی اور برکس ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے ایک زیادہ معاون ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

image012LFB5.jpg

ان کی پیشکش میں ایس ایم ایز کے اختراع، معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا۔

محترمہ یوگیتا سوروپ، پرنسپل اکنامک ایڈوائزر، ڈی پی آئی آئی ٹی، حکومتِ ہند نے لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار معیشتوں کی تشکیل میں ایم ایس ایم ای کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر قیمتی خیالات کا اشتراک کیا۔

image013I6JT.jpg

انہوں نے برکس ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اختراع، ٹیکنالوجی کے اپنانے اور بہتر تجارتی روابط کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

محترمہ مرسی ایپاؤ، جوائنٹ سیکریٹری، وزارتِ ایم ایس ایم ای نے معزز وزراء، وفود کے سربراہان اور برکس رکن و شراکت دار ممالک کے نمائندوں کی افتتاحی برکس ایم ایس ایم ای فورم میں بھرپور شرکت اور قیمتی خیالات کے اظہار پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارتِ خارجہ اور حکومتِ ہند کی مختلف وزارتوں و محکموں کے ساتھ ساتھ صنعتی اسٹیک ہولڈرز اور شراکتی اداروں کی معاونت اور تعاون کو بھی سراہا جن کی بدولت فورم کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم برکس ایم ایس ایم ای شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور پالیسی مکالمے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔

image014MM77.jpg

نجی شعبے کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای تعاون کا مستقبل نہ صرف حکومتوں بلکہ کاروباریوں ، اختراع کاروں اور صنعتی رہنماؤں کے ذریعے بھی تشکیل پائے گا ، جس سے ایک زیادہ لچکدار ، اختراعی اور عالمی سطح پر جڑے ہوئے ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار ہوگی ۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)

U.No. 9033

 


(रिलीज़ आईडी: 2276647) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil