وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کا جہاز ’ترکش‘ماریشس کے پورٹ لوئس پہنچ گیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 7:32PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا اسٹیلتھ فریگیٹ’’آئی این ایس ترکش‘‘20 جون 2026 کو ماریشس کے پورٹ لوئس پہنچا، جو جنوب مغربی بحر ہند کے علاقے میں اپنی موجودہ آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر ہے۔
اس بندرگاہ کے دورے کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن روہت مشرا، ماریشس کی حکومت اور ماریشس کوسٹ گارڈ کے سینئر حکام سے ملاقات کریں گے۔ ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں بندرگاہ اور سمندری نگرانی، فائر فائٹنگ، ڈیمیج کنٹرول، میری ٹائم سیکورٹیاور بحری جہاز کے دیگر پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔ یہ اقدام خطے میں دوستانہ بحری افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مہارت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پورٹ لوئس میں قیام کے دوران یہ جہاز زائرین کے لیے بھی کھلا رہے گا۔ جس سے مقامی باشندوں کو ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کا موقع ملے گا۔ اس سے عوام سے عوام کے روابط مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سمندری آگاہی اور خیر سگالی کو فروغ ملے گا۔
آئی این ایس ترکش نے 21 جون 2026 کو بین الاقوامی یوگا ڈے 2026 کے موقع پر پورٹ لوئس میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی۔
اس دورے کا مقصد ہندوستان اور ماریشس کے درمیان سمندری تعاون کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہے۔
(1)7GUS.jpeg)
(2)V813.jpeg)
*****
(ش ح۔ م ح۔ ج۱)
Uno-9037
(रिलीज़ आईडी: 2276639)
आगंतुक पटल : 6