وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ سیاحت نے ملک بھر میں بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا منایا؛ محترم وزیرِ سیاحت نے کرجت، مہاراشٹر میں یوگ سیشن میں حصہ لیا


"یوگ جسم اور ذہن دونوں کو صحت مند رکھ کر ہمیں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ سماج اور ملک کی خدمت کرنے کے قابل بناتا ہے": جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیرِ ثقافت و سیاحت

"یوگ دنیا کے لیے ہندوستان کا لازوال تحفہ ہے، جو صحت مند زندگی اور مضبوط معاشروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے": جناب   بھونیش کمار، سکریٹری، وزارتِ سیاحت

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 3:59PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت نے ملک گیر تقریبات کے ساتھ  یوگ کابارہواں بین الاقوامی دن  (آئی ڈی وائی) 2026 منایا، جس میں سیاحت اور مہمان نوازی  کے پورے نظام میں تندرستی، مجموعی صحت اور با معنی طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت نے شانتی کھیتر آشرم، کرجت، مہاراشٹر میں ایک یوگا سیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انفرادی تندرستی اور قوم کی تعمیر میں یوگ کے انقلابی رول پر روشنی ڈالی۔

 

ملک گیر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارتِ سیاحت نے انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(آئی ٹی ڈی سی) اور اسٹینڈنگ کانفرنس آف پبلک انٹرپرائزز(ایس سی او پی ای) کے اشتراک سے دی اشوک، نئی دہلی میں ایک خصوصی بین الاقوامی یومِ یوگا پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں وزارتِ سیاحت، محکمہ پبلک انٹرپرائزز، سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) کے سینئر افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے ایک ساتھ شرکت کی۔ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے اس یوگا سیشن میں 10 سے زیادہ سی پی ایس ایز(سی پی ایس ای) کے 150 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

اس سال کا تھیم، ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘، جسمانی تندرستی، ذہنی سکون، جذباتی لچک اور صحت مند طویل عمری کو فروغ دینے کے لیے روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزارتِ سیاحت کے سکریٹری جناب  بھونیش کمار نے کہا کہ یوگا دنیا کے لیے ہندوستان کا ایک لازوال تحفہ ہے، جو ذہن، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کا تھیم تندرستی کے ان طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے جو صحت مند اور زیادہ بھرپور زندگی گزارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پبلک سیکٹر کے اداروں کو اس تحریک کو اپنانے اور صحت مند معاشروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ساتھ آتے دیکھنا انتہائی خوش آئند ہے۔

آئی ٹی ڈی سی  کی طرف سے تندرستی اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، آئی ٹی ڈی سی کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ مگدھا سنہا نے کہا کہ یہ سال لگاتار دوسرا سال ہے جب تمام سی پی ایس ایز  نے مل کر کام کرنے کا طریقہ کار اپنایا ہے، جو صحت اور تندرستی کے ایک اجتماعی عزم کے لیے عوامی شعبے کے اداروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ یوگا مجموعی تندرستی اور صحت مند بڑھاپے کے لیے ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ اس تقریب کے ذریعے، ہم اپنے ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز میں تندرستی، لچک اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک گیر تحریک میں سی پی ایس ایز کی جوش و خروش سے شرکت نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔

سیاحت اور مہمان نوازی  کے تعلیمی نظام میں جشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارتِ سیاحت کے تحت آنے والے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم) نے ملک بھر میں یوگا سیشنز اور بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا، جس میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور عملے نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ان اقدامات کے ذریعے، اداروں نے مہمان نوازی کے شعبے سے وابستہ نوجوان پیشہ ور افراد کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے ایک لازمی حصے کے طور پر تندرستی (ویلنس) کو اپنانے کی ترغیب دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ministry of Tourism

Ministry of Tourism Celebrates 12th International Day of Yoga Across the Country; Hon'ble Tourism Minister Performs Yoga at Karjat, Maharashtra

"Yoga enables us to serve society and the nation with our fullest potential by keeping both body and mind healthy": Shri Gajendra Singh Shekhawat, Culture & Tourism Minister

"Yoga is India's timeless gift to the world, inspiring healthier lives and stronger communities": Shri Bhuvnesh Kumar, Secretary, Ministry of Tourism

(Release ID : 2276155)

ش ح۔ف ا۔ن م۔

U- 8999

                          


(रिलीज़ आईडी: 2276328) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी