بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن نے گاندھی درشن، نئی دہلی میں اپنے ایم ڈی ٹی سی ٹریننگ سینٹر کے احاطے میں بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا جوش و خروش سے منایا
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب کو رونق بخشی، یوگا سیشن کی قیادت کی اور شرکاء کو صحت مند اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی
چیئرمین کے وی آئی سی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت دفتر کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور کھادی ہندوستان کی ثقافتی شناخت کے عالمی علامات بن چکے ہیں: چیئرمین کے وی آئی سی
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 3:58PM by PIB Delhi
بارہویں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر اتوار کو گاندھی درشن کمپلیکس، نئی دہلی میں کے وی آئی سی کے ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سینٹر (ایم ڈی ٹی سی) کی طرف سے ایک اجتماعی یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی اور کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے افسران، عملے کے ارکان اور کھادی کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات کے ہمراہ یوگا سیشن میں شرکت کی اور ایک صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ یوگا کی مشق کی اہمیت کا پیغام دیا۔ اس سال کے بین الاقوامی یومِ یوگا کا تھیم ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ ہے۔ یہ تھیم زندگی کے ہر مرحلے پر جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کو برقرار رکھنے میں یوگا کے اہم رول کو اجاگر کرتا ہے۔

یوگا سیشن کے بعد، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تحریک پر شروع کی گئی مہم ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت دفتر کے احاطے میں ایک پودا لگایا اور ہر ایک کو ماحولیاتی تحفظ اور ایک سرسبز ہندوستان کی تعمیر میں سرگرمی سے اپنا حصہ ڈالنے کی تاکید کی ۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور کوششوں کی بدولت یوگا اور کھادی دونوں ہی عالمی عوامی تحریکوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا محض ایک جسمانی ورزش نہیں ہے بلکہ جینے کا ایک ہندوستانی طریقہ ہے جو توازن اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے، اور کھادی خود انحصاری، سودیشی (مقامی جذبے) اور پائیدار ترقی کی علامت کے طور پر قائم ہے۔ یوگا اور کھادی دونوں کو عوام کے قریب لانے کے لیے وزیر اعظم کی کوششیں ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے احیاء کی ایک شاندار مثال ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کا تصور زندگی کے ہر مرحلے بشمول بڑھاپے میں بہتر صحت، ذہنی سکون اور جذباتی توازن برقرار رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔ یوگا کی باقاعدہ مشق انسان کو زیادہ فعال، صحت مند اور خود اعتماد زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش سوچ اور وژن کے نتیجے میں کھادی اور گرام ادیوگ (دیہی صنعتوں) کے شعبے نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔ مالیاتی سال 26-2025 میں کھادی اور گرام اودیوگ کے شعبے کا ٹرن اوور 1.87 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے، اور اس نے 2.04 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ شعبہ مستقبل قریب میں 2.51 لاکھ کروڑ روپے کے ٹرن اوور کا ہدف حاصل کر لے گا۔


کے وی آئی سی اسٹیٹ آفس (نئی دہلی)، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بھون، ریذیڈنٹ ریپریزنٹیٹو آفس، ناردرن زونل آفس، اور ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سینٹر (نئی دہلی) کے افسران اور عملے کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے یوگا سیشن میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد، جناب منوج گوئل نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں ریفریشمنٹ تقسیم کیئے۔

اس تقریب کا مقصد نہ صرف صحت اور تندرستی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا، بلکہ اس نے ایک ’صحت مند ہندوستان – بااختیار ہندوستان‘ بنانے کے قومی عزم کو مضبوط کرنے میں بھی اہم رول ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ن م۔
U-8998
(रिलीज़ आईडी: 2276288)
आगंतुक पटल : 9