وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ نے صحت مند بڑھاپے اور مجموعی تندرستی پر توجہ کے ساتھ عالمی یوم یوگا 2026 کا جشن منایا


خصوصی یوگا سیشن میں حفاظتی صحت کی نگہداشت اور متوازن زندگی کے لیے یوگا اور آیوروید کے باہمی کردار کو اجاگر کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 3:15PM by PIB Delhi

راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (آر اے وی)، نئی دہلی نے اس سال کے موضوع ”یو گا برائے صحت مند بڑھاپا“ کے تحت ایک خصوصی یوگا سیشن کا انعقاد کرکے بارہواں عالمی یوم یوگا 2026  کا جشن منایا۔ اس پروگرام کے ذریعہ حفاظتی  صحت کی نگہداشت، مجموعی تندرستی اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں یوگا اور آیوروید کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

اس تقریب میں راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر وندنا سروہا، سی آر اے وی گرو ویدیا تارا چند شرما اور سی آر اے وی گرو ویدیا نامدھار شرما کے ساتھ ہی  ودیا پیٹھ کے حکام اور عملہ نے شرکت کی۔ یہ تقریب جسمانی، دماغی اور جذباتی تندرستی کے لیے روایتی علمی نظاموں کے انضمام کو فروغ دینے کی طرف آر اے وی کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب  کا آغاز ودیا پیٹھ کیمپس میں یوگا سیشن کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاء نے آسن، پرانیام اور میڈیٹیشن سمیت مختلف یوگا شکلوں کی  مشقیں کیں۔ اس سیشن میں جسمانی تندرستی، دماغی سکون اور مجموعی تندرستی  کو بہتر بنانے میں یوگا کے فوائد کو اجاگر کیا گیا۔

معزز شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا، آیوروید کے اصولوں کے ساتھ مل کر حفاظتی صحت کی نگہداشت، متوازن زندگی اور صحت مند عمر رسیدگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروگرام میں جسم، دماغ اور روح کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں یوگا اور آیوروید کے مشترکہ وژن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

 

تقریب کا اختتام شرکاء کے اس عہد کے ساتھ ہوا کہ وہ یوگا کو اپنے طرز زندگی کے طور پر اپنائیں گے اور گھرانوں میں، کام کے مقامات پراور برادریوں میں اس کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلائیں گے۔

راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ میں بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کی تقریب سے صحت کے عصری چیلنجوں سے نمٹنے اور ایک صحت مند، زیادہ خوشحال اور متوازن معاشرے کو فروغ دینے میں یوگا اور آیوروید کی اہمیت کی توثیق ہوتی ہے۔

 

 

 

 

 

ش ح۔ م ش ع۔ج

uno-8993


(रिलीज़ आईडी: 2276285) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil