سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
یوگا مذہب، ذات پات اور عقیدے کے تمام امتیازات سے بالاتر ہو کر دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے: سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار
وزیر موصوف نے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں منعقدہ عالمی یومِ یوگا کی تقریب میں شرکت کی
وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات میں عالمی یومِ یوگا کی تقریبات؛ ہمہ جہت صحت، فلاح و بہبود اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کے فروغ کا عزم
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 11:04AM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت نے آج نئی دہلی کے 15، جن پتھ واقع ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز (ڈی اے آئی سی) میں عالمی یومِ یوگا 2026 منایا۔ اس تقریب کی قیادت مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار نے کی۔ یہ تقریب بارہویں عالمی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی 2026) کی قومی تقریبات کا حصہ تھی۔
معزز وزیرِ اعظم کے ہمہ جہت صحت اور فلاح و بہبود کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات نے عالمی یومِ یوگا 2026 کے قومی موضوع ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات اور سیکریٹری، محکمۂ تفویضِ اختیارات برائے معذور افراد، موجود تھے۔
عالمی یومِ یوگا کی یہ تقریب ایک صحت مند، زیادہ مضبوط اور سب کی شمولیت پر مبنی قوم کی تعمیر کے لیے وزارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ پروگرام صحت و فلاح کے فروغ اور ہماری ثقافتی اقدار کے درمیان تعلق کو مزید مستحکم بناتا ہے اور درج ذیل بنیادی ستونوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے:
- فعال صحت و تندرستی: تمام عمر کے افراد میں جسمانی توانائی، چستی اور ذہنی یکسوئی کو فروغ دینا۔
- جذباتی استحکام: ذہنی دباؤ اور اضطراب جیسے جدید دور کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ذہنی آگہی (مائنڈفُلنیس) کو ایک پائیدار ذریعہ کے طور پر فروغ دینا۔
- سماجی ہم آہنگی: یوگا کو ایک ایسی متحد کرنے والی قوت کے طور پر بروئے کار لانا جو مختلف طبقات، برادریوں اور معاشرتی گروہوں کو باہم قریب لائے اور اتحاد و یگانگت کو مضبوط کرے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اس موقع پر نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) اور سینئر شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے عہد دلوایا۔
ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز (ڈی اے آئی سی) میں منعقدہ عالمی یومِ یوگا 2026 کی تقریب میں محکمۂ تفویضِ اختیارات برائے معذور افراد (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی سیکریٹری محترمہ وی۔ ودیاوتی، ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ منمیت کور نندا، جوائنٹ سیکریٹری جناب شیلندر کمار، جوائنٹ سیکریٹری جناب پروین کمار تھند، اور محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات (ڈی او ایس جے ای) کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ مونا کھنڈاہر بھی موجود تھیں۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8968
(रिलीज़ आईडी: 2276105)
आगंतुक पटल : 14