وزارت دفاع
این سی سی نے یوگا کا بین الاقوامی دن 2026 منایا، بھارت بھر میں 8.30 لاکھ سے زائد کیڈٹس نے شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 10:30AM by PIB Delhi
نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نے ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یوگا کا 12واں عالمی دن (آئی ڈی وائی) منایا۔ ملک بھر میں 5,000 سے زائد مقامات پر ایک ہی وقت میں منعقدہ یوگا سیشنز میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ این سی سی کیڈٹس، ایسوسی ایٹ این سی سی افسران، مستقل انسٹرکٹرز اور این سی سی عملے نے شرکت کی، جس نے نوجوانوں میں جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔
F6ZE.jpeg)
یہ یوگا سیشن تاریخی مقامات پر منعقد کیے گئے جن میں احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ، حیدرآباد میں گولکنڈہ قلعہ، بہار میں بودھ گیا، ممبئی میں وانکھیڑے اسٹیڈیم، گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے کنارے، وارانسی میں نمو گھاٹ، کولکاتا میں ملینیم پارک، چنئی میں سکھنا جھیل، چنئی میں اوے کوناشا بیچ، مرینا ساحل سمندر شامل ہیں۔
این سی سی نظم و ضبط، پراعتماد اور سماجی طور پر ذمہ دار شہریوں کی پرورش کے ذریعے قوم کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، این سی سی فٹنس، خود نظم و ضبط، اور اجتماعی فلاح و بہبود کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8962
(रिलीज़ आईडी: 2276082)
आगंतुक पटल : 9