سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این سی ایس سی نے ‘‘پروجیکٹ سپر 50’’ کے تحت سول سروسز امتحان کے لیے رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا
تریپورہ کے گورنر نے این سی ایس سی کے ‘‘پروجیکٹ سپر 50’’ کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے وژن کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
19 JUN 2026 5:11PM by PIB Delhi
قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں (این سی ایس سی) نے آج نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں ‘‘پروجیکٹ سپر 50’’ کے تحت سول سروسز امتحان کے لیے رہنمائی پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا موضوع تھا: ‘‘رہنمائی • رہبری • بااختیار بنانا’’۔
تریپورہ کے معزز گورنر، جناب اندر سینا ریڈی نلّو نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے سول سروسز کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے اہم موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی، جن میں سول سروسز کی تیاری کا طریقہ، بھارت میں سول سروسز کی تاریخ، اور کامیابی کے لیے درکار حکمتِ عملی شامل ہیں۔

این سی ایس سی کے معزز چیئرمین، جناب کشور مکوانا نے کمیشن کے قیام، اس کے مینڈیٹ، اختیارات اور درج فہرست ذاتوں کو بااختیار بنانے میں این سی ایس سی کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ این سی ایس سی کے معزز رکن، ڈاکٹر پارتھ بسواس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے حوصلہ افزا پیغام ‘‘تعلیم حاصل کرو، منظم ہو، جدوجہد کرو’’ کو اپنائیں۔ اس موقع پر معزز رکن جناب ویڈیپلی رام چندر بھی موجود تھے۔ این سی ایس سی کے سیکریٹری جناب گُڑے سرینواس نے سول سروسز امتحان کے امیدواروں کو قیمتی مشورے اور رہنمائی فراہم کی۔

خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سینئر آئی اے ایس اور آئی آر ایس افسران نے سول سروسز کے امیدواروں کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات، امتحان کی تیاری کی حکمت عملی اور انتظامی زندگی کے عملی پہلوؤں کا اشتراک کیا۔ کمیشن کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ یہ منصوبہ تعلیمی اور انتظامی شعبوں میں درج فہرست ذاتوں کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی سمت ایک ٹھوس قدم ہے۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں سول سروسز کے امیدواروں، سرونگ سول افسران اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔


***
ش ح۔ ش ت ۔م الف
U. No. 8901
(रिलीज़ आईडी: 2275319)
आगंतुक पटल : 10