سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے این ایچ-48 کے دہلی سےجے پور سیکشن پر دولت پورہ ٹول پلازہ میں راجستھان کے پہلے ملٹی لین فری فلو ٹولنگ نظام کا کامیاب آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
19 JUN 2026 4:45PM by PIB Delhi
ملک میں الیکٹرانک ٹول وصولی کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے این ایچ اے آئی نے راجستھان میں قومی شاہراہ نمبر-48 کے دہلی سےجے پور سیکشن پر واقع دولت پورہ ٹول پلازہ پر ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف) پر مبنی ٹولنگ نظام کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ ایم ایل ایف ایف نظام کے تحت بغیر رکاوٹ ٹول وصولی کا انتظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں انسانی مداخلت نہایت کم ہوتی ہے۔ اس نظام کے ذریعے گاڑیاں ٹول پلازہ پر رکے بغیر گزر سکیں گی، جس سے ٹریفک کی روانی بلا تعطل برقرار رہے گی۔دولت پورہ میں اس نظام کے آغاز کے بعد این ایچ اے آئی شاہجہاں پور اور منوہرپور ٹول پلازوں کو بھی ایم ایل ایف ایف نظام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاکہ دہلی سےجے پور کے مصروف شاہراہی حصے پر سفر مزید آسان، تیز اور بغیر رکاوٹ کے ہو سکے۔
یہ نظام آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) ٹیکنالوجی کو فاسٹ ٹیگ پر مبنی الیکٹرانک ٹول وصولی کے نظام کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جس کے ذریعے کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ خودکار طریقے سے ٹول فیس وصول کی جاتی ہے۔ یہ اقدام حکومت ہند کے اس وژن کے مطابق ہے ،جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شہریوں کو سہولت پر مبنی خدمات فراہم کرنا،طرز زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں سہولت کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل این ایچ اے آئی نے گجرات میں قومی شاہراہ-48 کے سورت–بھروچ سیکشن پر واقع چوریاسی ٹول پلازہ اور دہلی میں اربن ایکسٹینشن روڈ- II (یو ای آر II ) پر واقع منڈکا بکروالا ٹول پلازہ پر بھی ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف) پر مبنی ٹولنگ نظام کا کامیاب آغاز کیا تھا۔ایم ایل ایف ایف نظام کا نفاذ قومی شاہراہوں کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے۔ اس نظام کے ذریعے گاڑیوں کو بغیر کسی انتظار کے مسلسل آمدورفت کی سہولت فراہم ہوتی ہے، جس سے مسافروں کے وقت کی بچت، ایندھن کے بہتر استعمال اور ٹول پلازوں پر گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں میں کمی ہونے کی توقع ہے۔
ایم ایل ایف ایف نظام سے بلا رکاوٹ استفادہ کرنے کے لیے قومی شاہراہوں کے استعمال کنندگان کو اپنےفاسٹ ٹیگ اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس برقرار رکھنا ہوگا۔ اگر فاسٹ ٹیگ میں ناکافی بیلنس ہو، یا وہ غیر مؤثر، غیر فعال یا ناقابل استعمال ہو تو صارف کو ٹول فیس کی عدم ادائیگی پر الیکٹرانک نوٹس (ای-نوٹس) جاری کیا جائے گا۔ ایسے صارفین کو ای-نوٹس جاری ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر معمول کی ٹول فیس ادا کرنا ہوگی۔ اگر 72 گھنٹوں کے بعد بھی ادائیگی نہ کی گئی تو متعلقہ گاڑی کے زمرے کے مطابق معمول کی ٹول فیس سے دوگنا رقم وصول کی جائے گی۔
ای-نوٹس https://nhfeenotice.parivahan.gov.in/#/ پورٹل کے ذریعے دیکھے اور ادا کیے جا سکتے ہیں-صارفین ای-نوٹس جاری ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر اپنی شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔ ای-نوٹس کی عدم ادائیگی کی صورت میں فاسٹ ٹیگ کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے، جبکہ وی اے ایچ اے این(واہن) پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جانے والی گاڑیوں سے متعلق دیگر خدمات بھی محدود کی جا سکتی ہیں۔ ای-نوٹس کے نفاذ کا نظام متعلقہ حکام کی جانب سے پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔
ایم ایل ایف ایف نظام کا نفاذ ٹول وصولی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے شفافیت میں اضافہ، روایتی ٹول پلازوں کے قیام اور ان کے آپریشن سے وابستہ اخراجات میں کمی اور ملک بھر میں ٹول وصولی کے نظام کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

****
) ش ح – م ع ن- ن ع )
U.No. 8899
(रिलीज़ आईडी: 2275270)
आगंतुक पटल : 9