مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے جھارکھنڈ حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبے اور شہری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 3:06PM by PIB Delhi

توانائی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب منوہر لال نے آج رانچی میں جھارکھنڈ ریاست کے لیے توانائی کے شعبے اور شہری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

اس اجلاس میں جھارکھنڈ حکومت کے شہری ترقیات و ہاؤسنگ محکمہ کے وزیر، جناب سدیویا کمار کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت، وزارتِ توانائی، حکومتِ ہند کی وزارتِ ہاؤسنگ و شہری اموراور پاور سیکٹر کے سی پی ایس ایز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز مرکزی وزیر کے اس بات پر زور دینے سے ہوا کہ ریاستی پاور/توانائی محکمہ کن اہم شعبوں پر تفصیلی عملی منصوبے کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ اجلاس میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (ٓر ڈی ایس ایس) اور ڈسکامز کے آپریشنل و مالیاتی پیرامیٹرز، وسائل کی کفایت اور مستقبل کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلند اے ٹی اینڈ سی نقصانات اور اے سی ایس – اے آر آر فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے ریاست سے کہا کہ ان مسائل کو پائیدار سطح تک لانے کے لیے مربوط اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے ریاست سے کہا کہ وہ ریاستی ڈسکام کے قرضوں کی تنظیمِ نو کی سمت میں کوششیں کرے۔ انہوں نے سرکاری محکموں کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کی ضرورت پر زور دیا اور ریاست سے کہا کہ وہ باقاعدہ تصفیے کے لیے ایک مضبوط نظام قائم کرے، خصوصاً سرکاری صارفین/اداروں کے لیے نصب میٹروں کو پری پیڈ میں تبدیل کرنے پر توجہ دے، جس کی تکمیل 31 اگست 2026 تک ہوجانی چاہیے۔

اس کے علاوہ ، اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ زیادہ لوڈ والے صارفین، بشمول تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کو 31 اگست 2026 تک مکمل طور پر یقینی بنایا جائے، اور دیگر زمروں کے صارفین کے لیے تنصیب کے عمل کو تیز کیا جائے۔

مرکزی وزیر نے بڑھتی ہوئی بجلی کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی کفایت اور ریاست کے اندر ٹرانسمیشن منصوبہ بندی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اُتکرش ابھیان (ڈی اے – جے جی یو اے) کے تحت قبائلی گھرانوں کی گرڈ سے بجلی کی فراہمی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ریاست سے اس پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا اور پی ایم-کسم  کے تحت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ریاست سے کہا کہ دونوں اسکیموں کے اہداف کے حصول کے لیے عملدرآمد میں تیزی لائی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی تجویز دی گئی کہ ریاستی حکومت کی عمارتوں پر روف ٹاپ سولر تنصیبات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جس سے گرڈ سے بجلی کی مانگ میں کمی کے باعث ریاستی بجٹ پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر برائے توانائی نے ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جھارکھنڈ حکومت کے وزیر برائے توانائی نےمرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا اور ریاست میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاست کے لیے منظور شدہ منصوبوں کی تیز رفتار عملدرآمد اور توانائی کے شعبے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

********

ش ح۔ ش ت ۔م الف

U. No. 8890


(रिलीज़ आईडी: 2275267) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil