بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی نے سیوانی میں منعقدہ ’کھادی روزگار اتسو‘ کے موقع پر کاریگروں میں 3,645 مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کیں


پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت 22,259 نئی اکائیوں کے لیے 504.68 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون سبسڈی جاری کی گئی۔ کے وی آئی سی اسٹیٹ آفس، امبالہ کے تحت کام کرنے والے 96 کھادی اداروں کے ذریعے 58,796 کاریگروں کو روزگار فراہم کیا گیا

کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن وزیراعظم نریندر مودی کے’وکست بھارت 2047‘، ’آتم نربھر بھارت’ اور ’ووکل فار لوکل‘ کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے: کے وی آئی سی کے چیئرمین

’ووکل فار لوکل‘ کا عزم ’کھادی روزگار اُتسو‘ کے ذریعے عملی طور پر پورا ہوا ہے: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 11:55AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’وکست بھارت 2047‘،’آتم نربھر بھارت‘، ’ووکل فار لوکل‘ اور’لوکل ٹو گلوبل‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت ہندکی بہت چھوٹے،چھوٹے اور درمیان درجہ کی صنعت کی وزارت کے تحت کام کرنےوالے کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے بدھ کے روز ایک شاندار ’کھادی روزگار اتسو‘ کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے علاقے سیوانی (توشام روڈ، کھیڑہ گاؤں) میں واقع نیو گرین مارکیٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ کے وی آئی سی کے چیئرمین  جناب منوج گوئل مہمان ذی قارکے طور پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں ممبران پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، عوامی نمائندگان اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر دیہی صنعت ترقیاتی اسکیم(جی وی وائی) کے تحت ہریانہ اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 972 کاریگروں میں 3,645 جدید مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کی گئیں۔ ان میں ہریانہ کے 700 شہد پالنے والوں کے لیے بی-باکسز اور بی-کالونیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مٹی کے برتن بنانے والے 220 الیکٹرک پہیے، 100 سلائی مشینیں، 80 ٹرن ووڈ ٹول کٹس، 59 جوتے بنانے کے ٹول کٹس، 128 روایتی چرخے (کاتنے کے پہیے) اور 8 پتے سے پلیٹ بنانے والی مشینیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 2,350 بی-باکسز(شہد پالنے کے لیے ڈبے) اور بی-کالونیز کو ورچوئل طور پر سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا، جن میں نئی دہلی، ہماچل پردیش، اوڈیشہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، گوا اور تریپورہ شامل ہیں۔

اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام(پی ایم ای جی پی) کے تحت ملک بھر میں 22,259 نئے منصوبوں کے لیے 504.68 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون سبسڈی آن لائن جاری کی گئی۔ بینکوں نے ان منصوبوں کے لیے تقریباً 1,485 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی ہے، جن سے تقریباً 244,849 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

خاص طور پر ہریانہ میں اس امداد سے  253 منصوبے کو فائدہ پہنچے گا؛ ان کے لیے تقریباً 7.50 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون سبسڈی اور 23.19 کروڑ روپے کے بینک قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں سے ریاست میں اندازاً 2,783 نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ  جناب نائب سنگھ سینی نے کہا کہ کھادی تحریک آزادی کے دور سے ہی کروڑوں ہندوستانیوں کی محنت، وقار اور خودداری کی علامت رہی ہے۔ آزادی کی جدوجہد کے دوران کھادی سوادیشی (دیسی خود کفالت)کی علامت تھی؛ بغیر کسی ہتھیار کے اس نے برطانوی راج کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیں’کھادی برائے ملک، کھادی برائے فیشن اور کھادی برائے تبدیلی‘ کا منتر دیا ہے۔ سیوانی میں منعقدہ آج کا یہ پروگرام اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

کھادی روزگاراتسو (کھادی روزگار میلہ)کے موقع پر وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ہریانہ کے مختلف اضلاع سے آنے والے مستفیدین سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور انہیں مشینری اور آلات تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے سونی پت ضلع کی نِہا، انجلی اور ریتو کے ساتھ ساتھ روہتک کی سدیش اور پنکی کو جوتے بنانے والی مشینیں تقسیم کیں۔ اسی طرح روہتک کی سادھنا، گنجن شرما، مونیکا، جوتی اور نیلم کو سلائی مشینیں دی گئیں، جبکہ بھیوانی ضلع کے جھمپا سے راجیش دیوی، اُشا رانی، چکلی دیوی اور پرمیلا کو چرخے(سوتکاتنے کے پہیے) فراہم کیے گئے۔ فتح آباد کے کلدیپ سنگھ، بھیم سنگھ، راجندر کمار، پون کمار اور کلونت کے ساتھ ساتھ کرنال کے منیش کو شہد کی پیداوار کے لیے آلات بھی دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ میں فعال 96 کھادی اور ولیج انڈسٹریز اداروں کے ذریعے تقریباً 58,796 کاریگروں کو روزگار حاصل ہو رہا ہے۔ اسی طرح ریاست میں دیہی صنعت ترقیاتی اسکیم کے تحت 1.27 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے۔ اب تک اس اسکیم کے تحت 5,533 مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہریانہ تیزی سے خود کفیل دیہی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام کے تحت گزشتہ 12 برسوں میں ہریانہ میں 18,683 نئی اکائیاں قائم کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 638 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون سبسڈی فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں 1.50 لاکھ سے زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ یہ کامیابی ہریانہ کے محنتی نوجوانوں اور کاروباری افراد کی جدوجہد اور کامیابی کی داستان بیان کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ کھادی شعبے سے وابستہ 80 فیصد کاریگر ہماری مائیں اور بہنیں ہیں۔ یہ تبدیلی خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے انقلاب کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک عورت خود کفیل بنتی ہے تو پورا خاندان، معاشرہ اور ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کےاپنی مدد آپ گروپس (سیلف ہیلپ گروپس) کو فروغ دے رہی ہے۔ ہم ایک جامع نظام قائم کر رہے ہیں تاکہ ان گروپس کی تیار کردہ بہترین مصنوعات ملک بھر اور بیرون ملک کی منڈیوں تک مقامی آؤٹ لیٹس یا ای –کامرس کے ذریعہ پہنچ سکے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے کہا کہ ان کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ وہ اپنے آبائی ضلع بھیوانی میں منعقدہ ’کھادی روزگار اُتسو‘ میں وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی کا بطور مہمانِ خصوصی خیرمقدم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔ آج کھادی محض ایک کپڑا نہیں ،بلکہ خود روزگار، خودداری اور سوادیشی جذبے کی علامت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے نمایاں سنگِ میل حاصل کیے ہیں؛ مجموعی پیداوار تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے اور کاروباری حجم (ٹرن اوور) ریکارڈ سطح 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس شعبے نے ملک بھر میں 2.04 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملک بھر کے لاکھوں کاریگروں، بُنکروں، دیہی کاروباری افراد اور کھادی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے اب 2.51 لاکھ کروڑ روپے کا پرعزم کاروباری ہدف مقرر کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام محض مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کرنے کا ایک پروگرام نہیں ،بلکہ ایک خود کفیل ہندوستان، ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال گاؤں کی تعمیر کی ایک مضبوط مہم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس مشینری اور مالی امداد سے مستفید ہونے والے کاریگر اور کاروباری افراد نہ صرف خود کفیل بنیں گے، بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کا وژن ہے کہ گاؤں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کریں اور کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) مسلسل اسی مقصد کے لیے کام کر رہا ہے۔ جہاں آنجہانی باپو نے کھادی کے ذریعے سوراج (خود حکمرانی) کا پیغام دیا، وہیں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کھادی کو آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کی بنیاد کے طور پر قائم کیا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران وزیراعظم روزگار تخلیق پروگرام(پی ایم ای جی پی) کے تحت ملک بھر میں 10.84 لاکھ سے زائد نئی اکائیاں قائم کی گئی ہیں، جن کے لیے حکومت ہند نے 29,623 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون سبسڈی فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 97.95 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

جناب گوئل نےہریانہ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں امبالہ میں واقع اسٹیٹ آفس کے تحت کام کرنے والے 96 فعال کھادی اداروں کے ذریعے 58,796 کاریگروں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پی ایم ای جی پی کے تحت گزشتہ 12 برسوں میں ریاست میں 18,683 نئی اکائیاں قائم کرنے کے لیے تقریباً 638 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاون  سبسڈی فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں 1,50,600 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔اس کے علاوہ گرامودیوگ وکاس یوجنا (دیہی صنعتوں کی ترقیاتی اسکیم)کے تحت اب تک ریاست میں 5,533 مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جن سے 1,27,010 افراد کو روزگار حاصل ہوا ہے۔

اس پروگرام میں ہریانہ کے مختلف اضلاع—بھیوانی، حصار، فتح آباد، یمنا نگر، جھجھر، کرنال، روہتک، سونی پت، نوح، گڑگاؤں، کرکشیتر، جند اور کیتھل—سے بڑی تعداد میں کھادی کاریگر، مستفید افراد، مقامی رہائشی اور انتظامیہ کے افسران و عملہ نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074QGF.jpg

****

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U. No .8803


(रिलीज़ आईडी: 2274490) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil