بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی آئی ڈی ای ایم کا 15واں یومِ تاسیس منایا گیا


صلاحیت سازی اور اسٹریٹجک روڈ میپ پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 7:23PM by PIB Delhi
  1. ہندوستانی بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت و انتخابی نظم و نسق (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) آج اپنا 15واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر ادارے نے 16 اور 17 جون 2026 کو نئی دہلی میں صلاحیت سازی اور اسٹریٹجک روڈ میپ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔
  2. اس پروگرام میں 450 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں 250 قومی اور ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینرز، تعلیمی شراکت دار، آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے 80 نمائندے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 30 افسران اور چیف الیکٹورل آفیسر دہلی کے 100 بی ایل او سپروائزر شامل تھے۔ کانفرنس میں انتخابی صلاحیت سازی کے شعبے میں حاصل شدہ کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، ابھرتی ہوئی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
  3. اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم کو انتخابی تربیت اور انتظام و انصرام کی خدمات کے 15 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ادارہ تقریباً 1.8 کروڑ اہلکاروں کی تربیت کی ذمہ داری سنبھالتا ہے تاکہ وہ آئین، قوانین اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
  4. الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے انٹرنیشنل آئیڈیا کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی آئی آئی ڈی ای ایم بھارت کی صدارت کے بعد بھی عالمی معیار کے انتخابی نظم و نسق کے تربیتی ادارے کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھ سکتا ہے۔
  5. آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ڈائریکٹر جنرل جناب راکیش ورما نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ انتخابی نظم و نسق کی تربیت کا ایک منفرد ادارہ ہے، جہاں بھارتی انتخابات کے وسیع تجربے کے حامل ماہرین، ماہرین تعلیم اور محققین علم کے تبادلے اور فروغ کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔
  6. کانفرنس میں چار اہم اسٹریٹجک ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں قومی پروگراموں کو مضبوط بنانا، عالمی پروگراموں اور روابط میں توسیع، تحقیق و علمی ترقی کی حوصلہ افزائی اور پائیدار جمہوریت و انتخابی نظم و نسق کو فروغ دینا شامل ہے۔
  7. پہلے دن قومی تربیتی پالیسی کے مسودے، ریاستی، ضلعی اور اسمبلی سطح کی تربیتی معیارات اور انتخابی انتظامی اداروں کے لیے نئے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نچلی سطح کے انتخابی اہلکاروں کی تربیت اور ووٹر بیداری کے لیے تیار کردہ ویڈیوز اور خاکوں کے اسکرپٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
  8. دوسرے دن ایس ٹی این اوز، این ایل ایم ٹیز اور ایس ایل ایم ٹیز کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز سیشنز، تعلیمی ماہرین کے ذریعے موضوعاتی گروپوں کی پیش رفت کا جائزہ اور یومِ تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔
  9. سال 2011 سے اب تک آئی آئی آئی ڈی ای ایم 1885 تربیتی پروگراموں کا انعقاد کر چکا ہے، جن سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر 1,20,883 شرکاء مستفید ہوئے ہیں۔ ادارے کی بین الاقوامی تربیتی سرگرمیاں 142 ممالک تک پھیل چکی ہیں۔
  10. قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے آئی آئی آئی ڈی ای ایم تربیت و صلاحیت سازی، تحقیق و علمی ترقی اور جمہوری اقدار و انتخابی نظم و نسق کے فروغ کے ذریعے دنیا بھر میں جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8783 )


(रिलीज़ आईडी: 2274298) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil