وزارت دفاع
آئی این ایس ترکش نے سیشلز کے پورٹ وکٹوریہ میں اپنے بندرگاہی قیام کومکمل کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 4:44PM by PIB Delhi
آئی این ایس ترکش جو کہ بھارتی بحریہ کا ایک اسٹیلتھ فریگیٹ ہے، اپنے تعیناتی کے اگلے مرحلے کے لیے اپنا بندرگاہی قیام مکمل کرنے کے بعد 15 جون 2026 کو سیشلز کے پورٹ وکٹوریہ سے روانہ ہو گیا۔
اپنے قیام کے دوران، جہاز نے پیشہ ورانہ تبادلوں، عوامی رسائی کے پروگراموں اور سفارتی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بھارت اور سیشلز کے درمیان دیرینہ دوستی اور بحری شراکت داری کو مضبوط بنانا تھا۔ یہ جہاز 13 جون 2026 کو شائقین کے لیے کھلا تھا، جس میں ہندوستانی تارکین وطن اور مقامی معاشرے کے لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے انہیں عملے کے ساتھ بات چیت کرنے اوربھارتی بحریہ کے کردار اور صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ جہاز کی طبی ٹیم نے مقامی معاشرے کے بزرگوں کے لیے ایک انسانی ہمدردی کا آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا، جس میں انہیں ابتدائی طبی امداد اور بنیادی طبی مشورے فراہم کیے گئے اور ضروری دوائیں اور غذائی سامان تقسیم کیا گیا۔
جہاز پر ایک ثقافتی شام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں جمہوریہ سیشلز کے نائب صدر عزت مآب جناب الیکس سیبسٹین پلے کے ساتھ سفارتی کور کے ارکان، ہائی کمیشن آف انڈیا کے نمائندوں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار تعلقات کی توثیق کی اور بحری تعاون، علاقائی سلامتی اور ’مہاساگر‘ (پورے خطے میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیش رفت) کے وژن کو بڑھانے کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا۔




*****
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. No-8766
(रिलीज़ आईडी: 2274197)
आगंतुक पटल : 6