الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہا سارتھی (فیملی آئی ڈی) اب ڈیجی لاکر پر: 14 کروڑ شہریوں کو فوری ڈیجیٹل رسائی حاصل

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 2:28PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے تقریباً 14 کروڑ رہائشی اب اپنے مہا سارَتھی (فیملی آئی ڈی) کو ڈیجی لاکر پر حاصل کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت بھارت کے اس اہم ڈیجیٹل دستاویزات کے والٹ نے اس اسناد  کو شامل کر لیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی فیملی آئی ڈی کو جب چاہیں حاصل کر سکتے ہیں اور اسے تصدیق یا کسی سرکاری/سروس سے متعلق ضرورت کے لیے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

یہ انضمام دو طرفہ انداز میں کام کرتا ہے۔ شہری اپنی موجودہ مہا سارَتھی (فیملی آئی ڈی) کو ڈیجی لاکر میں حاصل کر سکتے ہیں، اور چونکہ ڈیجی لاکر بطور درخواست گزار بھی مہا سارَتھی سے منسلک ہے، اس لیے وہ ایپ کے اندر ہی اپنی رضامندی دے کر نئی فیملی آئی ڈی کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔

شہری صرف چار آسان مراحل میں ڈیجی لاکر پر اپنی مہا سارَتھی (فیملی آئی ڈی) تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

۱۔ڈیجی لاکر ایپ کھولیں یا digilocker.gov.in پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔

۲۔"جاری کردہ دستاویزات" پر جائیں یا "مہاسارتھی/فیملی آئی ڈی مہاراشٹر" تلاش کریں ۔

۳۔ مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور رضامندی دیں ۔

۴۔دستاویز حاصل کریں-یہ فوری طور پر آپ کے ڈیجی لاکر اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گا ۔

مہا سارتھی (فیملی آئی ڈی) مہاراشٹر کا بنیادی گھریلو شناخت کنندہ ہے ، جسے سرکاری خدمات کی فراہمی اور مختلف سرکاری اسکیموں و مراعات سے استفادہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔  اسے ڈیجی لاکر پر لانے سے ریاست کی بغیر کاغذ والی ، شہریوں کے موافق حکمرانی کو تقویت ملتی ہے اور فزیکل دستاویزات پر انحصار کم ہوتا ہے ۔

‘‘مہا سارَتھی فیملی آئی ڈی کو ڈیجی لاکر پر دستیاب کرنا فلاحی خدمات تک ہر خاندان کی رسائی کو ہر شہری کی جیب تک پہنچانے کے مترادف ہے، جہاں یہ محفوظ، تصدیق شدہ اور ہر وقت دستیاب رہے گی۔’’

شہریوں کے لیے اہم فوائد

 

  • مہا سارَتھی/فیملی آئی ڈی ماخذ ادارے کی جانب سے جاری کردہ قانونی طور پر قابلِ قبول ڈیجیٹل دستاویز ہے۔
  • ضرورت پڑنے پر اس کی فوری تصدیق اور آسانی سے شیئرنگ ممکن ہے۔
  • شہریوں کو مختلف عوامی خدمات اور سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا عمل مزید آسان اور مؤثر بناتا ہے۔
  • رہائشی اپنے خاندان سے متعلق معلومات کا آسانی سے انتظام کر سکتے ہیں اور انہیں آپلے سرکار پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے درخواست دیتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

جیسے جیسے ڈیجی لاکر اپنے قابلِ اعتماد ڈیجیٹل اسناد کے نظام کو وسعت دے رہا ہے، ویسے ہی مہاراشٹر فیملی آئی ڈی جیسے انضمامات زیادہ مؤثر، شفاف اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار طرزِ حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو ڈیجیٹل انڈیا کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

image001RR31.jpg

**DigiLocker کے بارے میں**

 

ڈیجی لاکر، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت حکومتِ ہند کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹل شکل میں جاری اور ان کی تصدیق کی جاتی ہے۔ یہ ہر شہری کو ایک محفوظ، کلاؤڈ پر مبنی اکاؤنٹ فراہم کرتا ہے، جہاں وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنی مستند ڈیجیٹل دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جس سے کاغذی نقول ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)

U.No. 8752


(रिलीज़ आईडी: 2274036) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil