ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی  ریلوے نے مشرقی ریلوے     کے لیے  بہتر حفاظت،   قابلِ اعتماد اور خرابی کی تیزی سے  نشاندہی کے لیے  405 کروڑ روپے کے سگنلنگ جدیدکاری پروجیکٹ  کی منظوری  دی


زیادہ  بھیڑ بھاڑ  والے  اور انتہائی مصروف روٹس پر  32 اسٹیشنوں میں رِلے پر مبنی انٹرلاکنگ کو الیکٹرانک انٹرلاکنگ سے تبدیل کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 1:55PM by PIB Delhi

سگنلنگ  کے بنیادی ڈھانچے  کو جدید بنانے اور ریلوے  کی حفاظت  کو  مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، بھارتی ریلوے نے مشرقی ریلوے  میں  405 کروڑ روپے کے سگنلنگ اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی منظوری  دی ہے، جس کے تحت 32 اسٹیشنوں پر رِلے پر مبنی انٹرلاکنگ نظام کو الیکٹرانک انٹرلاکنگ ( ای آئی )  سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس میں  انتہائی مصروف نیٹ ورک  ایچ ڈی این )  اور  زیادہ بھیڑ بھاڑ والے نیٹ ورک ( ایچ یو این ) روٹس پر  25 پینل انٹرلاکنگ ( پی آئی )  /روٹ رِلے انٹر لاکنگ  ( آر آر آئی )  اسٹیشنوں  اور  7  انٹر میڈیٹ بلاک سگنلنگ  ( آئی بی ایس )  مقامات شامل ہیں۔

یہ پروجیکٹ  بھارتی  ریلوے کی  ، اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے  ، جس کا مقصد  ، اہم روٹس پر سگنلنگ نظام کو جدید بنانا اور پورے نیٹ ورک میں  اعتماد ، حفاظت اور کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

زیادہ محفوظ اور زیادہ قابلِ  اعتماد ٹرین آپریشنز کے لیے جدید سگنلنگ

ان روٹس پر موجود بہت سے موجودہ سگنلنگ تنصیبات پرانی رِلے ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں اور پرانے ہوتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے  کام کاج کے محدود  ہونے کا سامنا  ہوتا ہے ۔ صاف اور ڈرٹی وائرنگ کی علیحدگی نہ ہونا، پرانے پاور سپلائی انتظامات، ارتھنگ   کے نامناسب  نظام  اور پرانے سگنلنگ آلات جیسے مسائل سے زیادہ دیکھ بھال کی ضروریات اور خرابی کے بڑھتے ہوئے خطرات   پیدا ہوتے ہیں ۔

منظور شدہ  پروجیکٹ کے تحت  ، ان پرانے  نظام کو جدید ترین الیکٹرانک انٹر لاکنگ ٹیکنا لوجی سے تبدیل کیا جائے گا، جو نمایاں طور پر زیادہ  قابلِ اعتماد ، بہتر حفاظت اور خرابی کی تیزی سے  نشاندہی کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

ناکامیوں میں کمی اور  کام کاج کی  کارکردگی  کو  بہتر بنانے  کے لیے الیکٹرانک انٹرلاکنگ

الیکٹرانک انٹرلاکنگ ( ای آئی )  نظام جدید ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے  ، ٹرینوں کی آمد و رفت اور سگنلنگ  کے عمل کو زیادہ درستگی اور قابلِ اعتماد انداز میں کنٹرول کرتا ہے۔ روایتی رِلے پر مبنی نظام کے مقابلے میں، الیکٹرانک انٹرلاکنگ ( ای آئی ) سگنلنگ کی خرابیوں کے امکانات کو کم کرتا ہے، نظام کی دستیابی کو بہتر بناتا ہے اور خرابی کی صورت میں تیزی سے مرمت  کو ممکن بناتا ہے۔

جدید  تر  سگنلنگ بنیادی ڈھانچہ  ، ملک کے مصروف ترین ریلوے کاریڈورز میں ٹرینوں کی بلا رکاوٹ  آمد و رفت کو یقینی بنائے گا، جب کہ مسافر اور مال بردار دونوں  قسم کی ریل خدمات کے لیے حفاظتی معیارات کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔

صلاحیت میں اضافے اور مستقبل کی ریلوے ٹیکنالوجیز کے لیے معاونت

یہ  پروجیکٹ ، بھارتی ریلوے کی اُن جاری کوششوں کے  عین مطابق ہے  ، جن کا مقصد ایک جدید سگنلنگ نظام قائم کرنا ہے  ، جو زیادہ ٹریفک والے راستوں پر کَوچ ،  آٹومیٹک بلاک سگنلنگ اور  مرکزی  ٹریفک کنٹرول جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی معاونت کر سکے۔

بھارتی ریلوے کی اس منظوری   سے ،  اُس کے اِس مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ اہم  بنیادی ڈھانچے کو جدید بنائے، ٹرین  خدمات کو زیادہ  قابلِ اعتماد  بنانے اور مسافروں اور مال برداری کے صارفین کے لیے ایک زیادہ محفوظ اور مؤثر ریلوے نیٹ ورک فراہم کرے۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م ع        -  ع ا )

U.No. 8746


(रिलीज़ आईडी: 2274018) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada