لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب  کے ایس ہیگڑے کو گلہائے عقیدت پیش کئے

प्रविष्टि तिथि: 11 JUN 2026 11:30AM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج جناب  کے ایس ہیگڑے کے یومِ پیدائش کے موقع پر سنویدھان سدن میں ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نارائن سنگھ  ، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی آنجہانی ہیگڑے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب کے ایس ہیگڑے ایک ممتاز پارلیمنٹیرین اور انتہائی معروف قانون دان تھے۔ وہ پہلی بار 1952 میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور 1957 تک ایوان کے رکن رہے، جب انہوں نے اس وقت کے میسور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد وہ دہلی اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ 1967 میں انہیں سپریم کورٹ آف انڈیا کا جج مقرر کیا گیا، جہاں وہ 30 اپریل 1973 کو استعفیٰ دینے تک خدمات انجام دیتے رہے۔ 1977 میں وہ چھٹی لوک سبھا کے لیے بنگلور جنوب حلقے سے منتخب ہوئے۔ 21 جولائی 1977 کو ڈاکٹر نیلم سنجیو ریڈی کے استعفے کے بعد وہ لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ جنوری 1980 میں اسپیکر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ اپنی آبائی ریاست کرناٹک واپس چلے گئے۔ جناب ہگڑے کا انتقال 24 مئی 1990 کو ہوا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جناب کے ایس ہیگڑے کا پروفائل، جو ہندی اور انگریزی میں تیار کیا گیا تھا، معزز شخصیات کو پیش کیا گیا۔

********

ش ح ۔ ع و ۔ م الف

U NO-8735


(रिलीज़ आईडी: 2273844) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी