نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوگا کے بین الاقوامی  دن سے قبل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا ممبئی کے مشہور ورلی سی فرنٹ پر فٹ انڈیا سائیکلتھون کی قیادت کریں گے


فٹ انڈیا مہم کے تحت منعقد ہونے والی اس سائیکلتھون میں 250 سائیکل سوار نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد سائیکلنگ، یوگا اور صحت مند طرزِ زندگی کو باہم جوڑتے ہوئے عوام میں فٹنس اور صحت سے متعلق شعور کو فروغ دینا ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 3:45PM by PIB Delhi

 مورخہ21 جون کو منائے جانے والے یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن  کی تقریبات سے قبل، نوجوانوں کے امور و کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا بدھ کی صبح ممبئی کے مشہور ورلی سائیکل ٹریک پر منعقد ہونے والی خصوصی فٹ انڈیا سائیکلتھون – سائیکلنگ بائے دی سی کی قیادت کریں گے۔

فٹ انڈیا مہم کے تحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے علاقائی مرکز، ممبئی کی جانب سے 17 جون 2026 کو ورلی کوسٹل سائیکل ٹریک، ممبئی میں اس خصوصی فٹ انڈیا سائیکلتھون کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

صبح 6:30 بجے شروع ہونے والی اس سائیکل ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 سائیکل سوار ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کے ہمراہ ممبئی کے خوبصورت ساحلی منظر کے درمیان سائیکل چلائیں گے۔ یہ پروگرام فٹ انڈیا مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوامی شمولیت، سائیکلنگ، یوگا اور دیگر جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے فٹنس کو طرزِ زندگی کے طور پر فروغ دینا ہے۔

ایک جانب بحیرۂ عرب کا دلکش منظر اور دوسری جانب سینکڑوں سائیکل سواروں کی اجتماعی شرکت اس سائیکلتھون کو فٹ انڈیا مہم کے بنیادی پیغام کی عملی تصویر بنائے گی، یعنی صحت مند شہری، صاف ستھرے شہر اور مضبوط کھیلوں کی ثقافت، تاکہ بھارت عالمی کھیلوں کی ایک بڑی طاقت بننے کی سمت میں مزید آگے بڑھ سکے۔

یہ سائیکلتھون بین الاقوامی یومِ یوگا سے چند روز قبل منعقد ہو رہی ہے، جس کا مقصد اس مشترکہ پیغام کو اجاگر کرنا ہے کہ فٹنس اور تندرستی ایک صحت مند معاشرے کے لازمی اور ضروری ستون ہیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ‘‘سنڈیز آن سائیکل’’ مہم کے ذریعے سائیکلنگ کو ذاتی صحت اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے مسلسل فروغ دیا ہے۔

دسمبر 2024 میں ڈاکٹر مانڈویا کی جانب سے شروع کی گئی اس سائیکلنگ مہم سے اب تک بھارت میں 3 لاکھ سے زائد مقامات پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد اس سےمستفید ہو چکے ہیں۔ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کا انعقاد نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی  وزارت (ایم وائی اے ایس)، سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، یوگاسن بھارت، راہگیری فاؤنڈیشن اور مائی بھارت کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔

ممبئی سائیکلتھون 21 جون کو منائے جانے والے 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کی عالمی تقریبات کا ایک ابتدائی حصہ بھی ہے، جن میں 180 سے زائد ممالک کے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران بین الاقوامی یومِ یوگا دنیا کی سب سے بڑی صحت و تندرستی کی تحریکوں میں سے ایک بن چکا ہے، جس کی قیادت بھارت کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی صحت اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل اور یومِ یوگا جیسے اقدامات عالمی برادری کے لیے زیادہ صحت مند، فعال اور پائیدار طرزِ زندگی کے فروغ میں بھارت کے قائدانہ کردار کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

تقریب کی تفصیلات

تقریب: فٹ انڈیا سائیکلتھون

تاریخ: 17 جون 2026

رپورٹنگ کا وقت: صبح 6:00 بجے

روانگی (فلیگ آف) کا وقت: صبح 7:00 بجے

مقام: ورلی کوسٹل سائیکل ٹریک، ممبئی

مہمانِ خصوصی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  و محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ ایل. مانڈویا

********

) ش ح ۔ م م ع ۔ ا ک م)

U.No. 8697


(रिलीज़ आईडी: 2273578) आगंतुक पटल : 67
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil