الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تاکہ بھارت کے عوامی خریداری کے نظام میں کثیر لسانی رسائی کے اقدامات کو مضبوط کیا جاسکے
یہ اقدام مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی لسانی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بااختیار بنانےاور بھارت کی 22 سرکاری طور پر تسلیم شدہ زبانوں میں بغیر رکاوٹ رابطے اور خدمات تک آسان رسائی کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 9:58PM by PIB Delhi
ڈجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی)، جو کہ ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تحت وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کا ایک حصہ ہے، اور گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، جو وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت قومی سطح کا عوامی خریداری پورٹل ہے، نے سیواسنچالن کے لئے بھاشنی-بھاشنی سہیوگ سے متعلق پروگرام کے تحت ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بھارت کے عوامی خریداری کے نظام میں کثیر لسانی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ شراکت داری بھاشنی پلیٹ فارم کے ذریعے بھارت کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں کثیر لسانی رسائی، کثیر لسانی حکمرانی اور کثیر لسانی خدمات کی فراہمی کو فروغ دے گی۔ اس کے تحت متعلقہ فریقوں کو اپنی پسند کی زبان میں معلومات اور خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔اس اقدام کا مقصد 22 سرکاری طور پر تسلیم شدہ بھارتی زبانوں سمیت دیگر علاقائی زبانوں میں بغیر رکاوٹ رابطہ اور رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وائس فرسٹ ٹیکنالوجی اور جنریٹو اے آئی حل کو فروغ دیا جائے گا۔

اس تعاون کے تحت جی ای ایم اور بھاشنی ٹیم مشترکہ طور پر متعدد اقدامات پر کام کریں گے، جن میں بھاشنی ادیت، مترا، ایپ مترا،سہیوگی اور پروکتا شامل ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے اے پی آئی انٹیگریشن کی ترجمانی، مخصوص شعبہ جاتی زبان ماڈلز کی تیاری، کثیر لسانی لغات، وائس ٹیکنالوجیز، ریفرنس ایپلی کیشنز، وائس بوٹس اور لسانی ڈیٹا سیٹس کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔یہ تعاون اے پی آئی کے انضمام کی ترجمانی، مخصوص شعبوں کے لیے زبان کے ماڈلز کی تیاری، کثیر لسانی لغات کی تشکیل، وائس ٹیکنالوجیز، ریفرنس ایپلی کیشنز، وائس بوٹس اور لسانی ڈیٹا سیٹس کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا تاکہ جی ای ایم کے پورے نظام میں کثیر لسانی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ اقدام ایک زیادہ جامع عوامی خریداری کے نظام کو فروغ دے گا، جس میں زبان کی رکاوٹوں کو کم کیا جائے گا اور خریداری کی خدمات، فروخت کنندگان کی رجسٹریشن، پلیٹ فارم کے استعمال، رابطے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے مساوی اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس شراکت کا مقصد جی ای ایم پلیٹ فارم کے تمام صارفین کو ایک ایسے ڈیجیٹل نظام میں مؤثر طریقے سے کام کرنے، رابطہ کرنے اور حصہ لینے کے قابل بنانا ہے جو مکمل طور پر کثیر لسانی ہو۔
یہ تعاون خاص طور پر ایسے جدید اے آئی ماڈلز اور زبان ٹیکنالوجیز کی ترقی پر بھی توجہ دے گا جو عوامی خریداری، سرکاری خدمات، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کی ضروریات کے مطابق ہوں، تاکہ بھارت کی متنوع لسانی ساخت میں وائس فرسٹ کثیر لسانی تجربات فراہم کیے جا سکیں۔
بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کثیر لسانی ٹیکنالوجی حکومت کی خریداری کے مواقع تک رسائی بڑھانے اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور مختلف لسانی خطوں میں کام کرنے والے اداروں کے لیے۔اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ زبان کسی بھی شہری یا کاروباری ادارے کے لیے سرکاری خریداری اور معاشی مواقع میں حصہ لینے میں رکاوٹ نہ بنے۔

اس مفاہمت نامہ کے تحت بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) اور جی ای ایم کے ماحولیاتی نظام سے منسلک اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بھاشدان کے ذریعے زبانوں سے متعلق ڈیٹا کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ آگاہی بڑھانے کی مہمات، صلاحیت سازی کے اقدامات اور کثیر لسانی اے آئی ٹولز کے وسیع استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ شراکت داری لسانی وسائل کے مجموعہ، تدوین اور ترسیل کو بھی مضبوط بنائے گی تاکہ خریداری کی خدمات میں بہتر کثیر لسانی سہولت فراہم کی جاسکے۔ اسی طرح جی ای ایم اور ڈی آئی بی ڈی مشترکہ طور پر ایسے اقدامات کی تلاش اور معاونت کریں گے جو کثیر لسانی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، خریداری خدمات تک رسائی بڑھانے، جدت کو فروغ دینے اور عوامی خریداری کے نظام میں زبانوں کی ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال کو یقینی بنائیں۔
یہ شراکت داری بھاشنی کے کردار کو بھارت کے ایک ایسے “پاپولیشن اسکیل لینگویج انفراسٹرکچر” کے طور پر مزید مستحکم کرتی ہے جو جامع، قابلِ رسائی اور اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیتا ہے۔ اسی طرح یہ جی ای ایم کے شفاف، مؤثر اور جامع عوامی خریداری کے وژن کی بھی توثیق کرتی ہے، جو ملک بھر میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی وسیع تر شرکت کو ممکن بناتا ہے۔
جی ای ایم کے اے سی ای او اور چیف سیلر آفیسر جناب اَجیت بی۔ چوان نے کہا کہ یہ تعاون بھاشنی کی اے آئی پر مبنی زبان ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے عوامی خریداری میں لسانی رکاوٹوں کو دور کرے گا اور پورے ملک میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے جی ای ایم کو زیادہ قابلِ رسائی بنائے گا۔
بھاشنی ڈویژن کے سی ای او جناب امیتابھ ناگ نے کہا کہ بھاشنی کا مقصد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو حقیقی معنوں میں جامع بنانا ہے تاکہ شہری اور ادارے اپنی پسندیدہ بھارتی زبان میں رابطہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ای ایم کے ساتھ یہ تعاون عوامی خریداری تک رسائی کو آسان بنائے گا اور کثیر لسانی و وائس-اینیبلڈ ٹیکنالوجیز کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان بنائے گا، جس سے مقامی کاروبار، ایم ایس ایم ا ی، اسٹارٹ اپس اور سوَدیشی اداروں کو قومی مواقع تک بہتر رسائی حاصل ہوگی اور بھارت کی ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی۔
ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) کے بارے میں:
ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن، جو کہ ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت وزارتِ الیکٹرانکس و آئی ٹی (ایم ای آئی ٹی وائی) کا حصہ ہے، بھارت کا قومی اقدام ہے جو اے آئی پر مبنی کثیر لسانی ڈیجیٹل شمولیت اور زبان ٹیکنالوجی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ نیشنل ہب فار لینگویج ٹیکنالوجی (این ایچ ایل ٹی) کے ذریعے حکومتی نظام، عوامی پلیٹ فارمز اور اداروں کے لیے اسکیل ایبل اسپیچ اور ٹیکسٹ بیسڈ اے آئی سروسز فراہم کرتا ہے۔یہ پلیٹ فارم 800 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کو سہولت فراہم کرتا ہے، روزانہ 1.5 کروڑ سے زیادہ اے آئی انفرنسز کو پروسیس کرتا ہے، اور 36 بھارتی تحریری زبانوں، 23 بھارتی صوتی زبانوں اور 35 بین الاقوامی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اوپن سورس انوویشن، کثیر لسانی اے آئی ریسرچ، ڈیٹا سیٹ کی تیاری، اسٹارٹ اپس کی معاونت اور تعلیمی تعاون کو فروغ دے کر بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو مضبوط بناتا ہے۔
****
ش ح۔ ع ح– ف ر
Uno-8675
(रिलीज़ आईडी: 2273459)
आगंतुक पटल : 5