وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 6:31PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 15 جون 2026 کو اڈیشہ کے ساحل سے دور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل (ایل آر ایل اے سی ایم) کا کامیاب  تجربہ کیا۔  انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ، چاندی پور کے ذریعہ تعینات مختلف ٹریکنگ آلات کے ذریعے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ٹیسٹ کے تمام مقاصد کو مکمل طور پر پورا کیا گیا۔

 

ایل آر ایل اے سی ایم ایک مقامی طور پر تیار کردہ میزائل ہے جس میں ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں اور ہندوستانی صنعتی شراکت داروں کے ذریعہ تیار کردہ تمام ذیلی نظام ہیں ۔  ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ ، بنگلورو نوڈل لیبارٹری ہے۔  اس  تجربے کے دوران  ڈی آر ڈی او کے سینئر عہدیدار اور ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے نمائندے بھی موجود رہے ۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایل آر ایل اے سی ایم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر ڈی آر ڈی او کی ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی ۔ دفاعی سکریٹری اور سکریٹری ، محکمہ دفاع (آر اینڈ ڈی) اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جناب راجیش کمار سنگھ نے لانچ کے دوران تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔  انہوں نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ میں شامل ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 8645


(रिलीज़ आईडी: 2273255) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Malayalam