الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت  الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’آئی ٹی سروسز انڈسٹری کی اے آئی ٹرانسفارمیشن میں معاونت‘ پر انڈسٹری کنسلٹیشن طلب کی


توجہ ملازمتوں کے ضائع ہونے کے خدشات سے ہٹا کر ری اسکلنگ، اپ اسکلنگ، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہونی چاہیے: میٹی سیکرٹری

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 7:03PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارت  الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (میٹی) نے کیرالہ کے کوچی میں ’آئی ٹی سروسز انڈسٹری کی اے آئی ٹرانسفارمیشن میں معاونت‘ کے موضوع پر ایک انڈسٹری کنسلٹیشن طلب کی۔ اس کنسلٹیشن کی صدارت جناب ایس کرشنن، آئی اے ایس، سیکرٹری، میٹی نے کی، اور اس کا اہتمام سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)، کوچی نے کیا تھا۔

اس میٹنگ میں میٹی، حکومتِ کیرالہ کے سینئر حکام، اور انڈسٹری کے نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ موجودہ چیلنجز، ترقی کی راہوں، اور بھارت کے آئی ٹی سروسز سیکٹر کو ایک اے آئی سروسز انڈسٹری میں تبدیل کرنے کے عمل مہمیز کرنے کے لیے درکار حکومتی تعاون اور مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری سالانہ برآمدات میں تقریباً 246 بلین امریکی ڈالر کا حصہ ڈالتی ہے اور تقریباً 6 ملین پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرتی ہے، جو اسے بھارتی معیشت کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک بناتی ہے۔ جنریٹو اے آئی تیزی سے آئی ٹی اور بی پی ایم کے عمل میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، اور کمپنیاں اسے زیادہ پیداواری صلاحیت اور لاگت کو کم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ کلائنٹ کی توقعات بھی پروسیس مینجمنٹ سے اینڈ ٹو اینڈ ٹرانسفارمیشن سلوشنز کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ یہ بی ایف ایس آئی، ہیلتھ کیئر، مینوفیکچرنگ اور ریٹیل جیسے مختلف ورٹیکلز میں نئی مہارتوں اور ڈومین پر مبنی جاب رولز کی مانگ کو بڑھا رہا ہے۔

کنسلٹیشن میں درج ذیل اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا:

کنسلٹیشن کی توجہ ری اسکلنگ، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن کی جانب انڈسٹری کی کوششوں کا جائزہ لینے، اور یہ سمجھنے پر مرکوز تھی کہ حکومت اس تبدیلی کے سفر میں اس شعبے کی کس طرح مدد کر سکتی ہے۔

کنسلٹیشن کے دوران، میٹی کے سیکرٹری، جناب ایس کرشنن نے کہا، ’’اے آئی ایپلی کیشنز کی ڈیولپمنٹ اور ڈپلائمنٹ کے لیے بڑی تعداد میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی۔ اور یہی بھارت دنیا کو پیش کر سکتا ہے۔ توجہ ملازمتوں کے ضائع ہونے کے خدشات سے ہٹا کر ری اسکلنگ، اپ اسکلنگ، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہونی چاہیے۔‘‘

یہ کنسلٹیشن مارچ 2024 میں کابینہ کے ذریعے منظور کردہ انڈیا اے آئی مشن سے ہم آہنگ ہے، اور انڈیا اے آئی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ اور انڈیا اے آئی فیوچر اسکلز انیشیٹوز کے تحت اقدامات کی تکمیل کرتی ہے۔

اس کنسلٹیشن میں جناب کے کے سنگھ، جوائنٹ سیکرٹری، میٹی، آئی ٹی سیکرٹری، حکومتِ کیرالہ، جناب راجیشور سنگھ جینور، ڈائریکٹر اور ہیڈ آف ڈویژن، ایس آئی پی ڈی ڈویژن، میٹی، جناب اروند کمار، ڈائریکٹر جنرل، ایس ٹی پی آئی، جناب گنیش نائک، ڈائریکٹر، ایس ٹی پی آئی، کوچی، جناب وشواس شریواستو، سائنٹسٹ ای، میٹی، اور آئی ٹی انڈسٹری کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ کنسلٹیشن آئی ٹی سیکٹر کے لیے فارورڈ لکنگ پالیسی سپورٹ تیار کرنے کی غرض سے انڈسٹری کے ساتھ میٹی کی جاری مصروفیات کا حصہ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 8652


(रिलीज़ आईडी: 2273225) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil